اسلام آباد:تاریخ19بروز جمعہ پی ٹی آئی آزاد کشمیر کوٹلی کے رہنما ملک نثار احمد کا باغی ٹی وی بیورہ آفس اسلام آباد آمد باغی ٹی وی کے نمائندہ خصوصی سردارطیب خان کو تفصیلی انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کے موجودہ پی ڈی ایم چوروں ڈاکوں اور نا اہل لوگوں کا ٹولہ تھا جس کا مکمل طور پر جنازہ نکل چکا ہے پی ڈی ایم کا نظریہ اپنی کرپشن اور لوٹی ہوئی دولت کا دفاع کرنے کا تھا جو کے سارے پاکستان نے دیکھا کے اپنے میں اتفاق نہ ہونے کی وجہ سے ٹوٹ کر رہے گی
سردار طیب کو اپنے تفصیلی انٹرویو میں پی ٹی آئی کوٹلی کے سینئر رہنما ملک نثار احمد نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کے ملک وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ہی ترقی اور خوشحالی کی طرف گامزن ہو سکتا ہے وزیراعظم نے جس طرح کشمیر مسئلے کو عالمی سطح میں جسطرح اجاگر کیا اسکی کہیں مثال نہیں ملتی آزاد کشمیر کی عوام اب یہاں بھی تبدیلی دیکھنا چاہتی ہے اور کرپٹ نظام اور فلاحی ریاست کی تکمیل کے لیے آزاد کشمیر کی عوام تبدیلی لانے کے لیے پرعزم ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کے اگر پارٹی قیادت نے ایل اے8کوٹلی کا ٹکٹ دیا جو کے مجھے ملنے کے امکانات بھی روشن ہے اور میں ایک مظبوط امیدوار بھی ہوں تو اپنے حلقے کی عوام کے بنادی مسائل خاص کر ایجوکیشن کا مسئلہ ہمارے حلقے میں کافی زیادہ پایا جاتا ہے اس کو حل کرنا میری اولین ترجیح میں شامل ہو گا میں اپنی قیادت کو الیکشن جیت کر سیٹ تحفے میں دوں گا آزاد کشمیر وزیراعظم عمران خان ہی کی قیادت میں ترقی کر سکتا ہے








