قتل کاملزم 24گھنٹوں میں گرفتار
اسلام آباد( تاریخ19بروزجمعہ)تھانہ گولڑہ پولیس کی کاروائی گذشتہ روز 9ہزار روپے کے لین دین کے تنازعہ پر باپ کو قتل اور بیٹے کو زخمی کرنے والا ملزم ایس ایچ او فضل خالق نے ہمراہ ٹیم کے 24 گھنٹے میں گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی۔
تفصیلات کے مطابق ایس پی صدر زون حمزہ اور ڈی ایس پی سجاد بخاری کی ہدایات پر ایس ایچ او فضل خالق نے ہمراہ ٹیم ہومی سائیڈ یونٹ سب انسپکٹر اقبال اور اے ایس آئی سعید ولی ودیگر ٹیم نے مہارت کے ساتھ گذشتہ روزق 9ہزار روپے کے لین دین کے تنازعہ پر باپ کو قتل اور بیٹے کو زخمی کرنے والامحمد عامر کو 24 گھنٹوں کے اندر گرفتار کرلیاپولیس کے مطابق ملزم نے فائرنگ کرکے مقتول اصغر کو قتل اور بیٹا شدید زخمی کردیا تھا جو موقع واردات سے فرار ہوگیاتھا۔جس نے اپنا حلیہ بھی تبدیل کر دیاتھا پہلے داڑھی رکھی ہوئی تھی جب گرفتار کیا تو داڑھی نہ تھی اس کے باوجود پولیس نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملزم کوگرفتارکر لیامزید تفتیش جاری ہے۔تھانہ گولڑہ پولیس کارکردگی پرایس ایس پی آپریشنز اور ڈی آئی جی آپریشنز نے صدر زون کی کارکردگی کو سراہا پولیس ٹیم کو شاباش دی اسلام آباد گذشتہ روز قبل 9ہزار کے تنازعہ پر باپ کو قتل اور بیٹے کو زخمی کرنے والا ملزم محمد عامر پولیس کی حراست میں جبکہ قتل سے پہلے ملزم کا حلیہ جس میں داڑھی رکھی ہوئی ہے تصویر واضح ہے