لاہور:عمران خان بھی کرونا کاشکارہوگئے،اللہ صحت دے ،اس کے باوجود وہ کرپٹ مافیا کا پیچھا نہیں چھوڑیںگے:اطلاعات کے مطابق پاکستان کے سینیئر صحافی تجزیہ نگارمبشرلقمان کہتےہیں کہ جب سے انہوں نے سنا ہےکہ وزیراعظم عمران خان کرونا کا شکارہوگئے ہیں وہ ان کے لیے دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انکو جلد صحت یاب کرے
مبشرلقمان کہتے ہیںکہ عمران خان اس وقت وبائی مرض میں مبتلا ہیں مگراس شخص نے ہمت نہیں ہاری وہ امورمملکت اسی طرح ادا کررہے ہیں ،
All prayers and best wishes for #imrankhanPTI for fast and speedy recovery. I can tell you he will not sit idle even while resting and go after the corrupt tola with same zeal
— Mubasher Lucman (@mubasherlucman) March 20, 2021
اپنے ایک ٹویٹ پیغآم میں مبشرلقمان کہتے ہیں کہ وہ یہ دیکھ کرحیران رہ گئے ہیں کہ ایک طرف کرونا کے شکارہیں تو دوسری طرف عمران خان کومعاشرے سے بدعنوان کلچر، سیاستدان اوررویے ختم کرنے کے درپئے ہیں
مبشرلقمان کہتے ہیں کہ میں تو دیکھ رہا ہوں کہ وزیراعظم پہلے سے زیادہ عزم کےساتھ اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں اوروہ اپنی قوم کے لیے فکرمند ہیں
ان کا کہنا ہے کہ وہ یہ دیکھ کرحیران رہ گئے ہیں کہ ایک خطرناک وبا کے شکارہونے کے باوجود وزیراعظم نے امورمملکت میں ایک پل بھر بھی سستی نہیں آنے دی اوررات گئے تک کبھی میٹنگیں کرتے ہیں تو کبھی صوبوں سے عوام الناس کے روزمرہ حالات سے آگاہی کے لیے مصروف رہتے ہیں