باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا کرونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے

وزیراعظم عمران خان نے کرونا کا ٹیسٹ کروایا جو مثبت آیا، جس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے قرنطینہ کر لیا.،ڈاکٹر فیصل سلطان نے تصدیق کی ہے کہ وزیراعظم نے‌خود کو قرنطینہ کر لیا ہے

وزیراعظم عمران خان نے دو روز قبل کرونا ویکسین بھی لگوائی تھی، چین سے آنیوالی ویکیسن وزیراعظم عمران خان نے لگوائی تھی تا ہم ویکسین لگوانے کے دو روز بعد وزیراعظم عمران خان کرونا کا شکار ہو گئے

قبل ازیں وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے‌ صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ کورونا کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے،ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ کورونا کیسز میں اضافے کی وجہ سے اسپتالوں پر دباوَ بڑھ گیا ہے، پنجاب میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہواہے،انتظامی کارروائیوں میں کمی دکھائی دے رہی ہے ،شہریوں نے ایس او پیز پر عمل کرناچھوڑ دیا ،کورونا کیسز کا دباؤ اسلام آباد، پنجاب اور پشاور میں دکھائی دے رہا ہے، کیسز بڑھنے سے ہیلتھ سسٹم پر دباؤ آجاتا ہے،کورونا کیسز کی شرح 4.5 سے بڑھ کر 9 فیصد پر آگئی ہے،شہری احتیاط کریں ،ماسک کااستعمال کریں اور سماجی فاصلہ برقرار رکھیں انتظامیہ سے اپیل ہے کوروناصورتحال کوسنجیدہ لیاجائے، کوروناایس او پیز کی خلاف ورزی خطرناک ثابت ہو گی،70 سال کی عمر کے افراد قریبی سینٹر سے ویکسین لگواسکتے ہیں، کچھ ممالک پر سفری پابندیاں بھی ہونگیں،خریدی گئی ویکسین کی اضافی کھیپ اس ماہ کے آخر تک موصول ہوجائے گی،یہ وقت ہے کہ تقریبات کو سادہ رکھا جائے، کم سے کم افراد شریک ہوں،

Shares: