لاہور: اداکار و گلوکار علی ظفر کی جانب سے گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت دعوی پر سماعت ہوئی-
باغی ٹی وی :عدالت میں میشا شفیع کی والدہ صبا حمید اپنے وکیل کے ہمراہ پیش ہوئیں ایڈشنل سیشن جج ظفر اقبال رانجھا نے دعوی پر سماعت کی-
میشا شفیع کے مینجر فرحان علی اور لینا جرح لئے پیش نہ ہوئے عدالت نے وکلا کو دونوں کو جرح کے لیے پیش کرنے کا حکم دے دیا عدالت میں کسی گواہ کا بیان قلمبند نہ ہوسکا، عدالت نے میشا شفیع کے دونوں گواہوں کی حاضری معافی منظور کرلی۔
وکیل علی ظفر نے کہا کہ علی ظفر کو اربوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے، میشا شفیع کے گواہ نہیں آرہے، عدالت نے میشا شفیع کے وکیل کو 3 اپریل کی سماعت پر گواہوں کوپیش کرنے کا حکم دے دیا۔
میشا شفیع کی والدہ صبا حمید کا کہنا ہے کہ میشا شفیع اور ہم انصاف کے تمام تقاضے پورے کر رہے ہیں، جب میشا شفیع کوعدالت طلب کرے گی وہ ضرور پیش ہوں گی ہم کیس کو التوا نہیں کررہے
اداکارہ صبا حمید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کہا کہ کورونا وائرس کی ویکسین ہر پاکستانی کو ضرور لگوانی چاہیے، کورونا وائرس کی ویکسین خود لگوا چکی ہوں۔
انہوں نے کہا کہ عوام سے اپیل ہے کہ کورونا وائرس ویکسین فوری لگوائیں، کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کا کوئی سائیڈ افیکٹ نہیں ہے۔








