شانسی : کرونا ویکسین کی دوخوراکوں کے باوجود چین میں پھرکرونا ہوگیا:ماہرین پریشان ہوگئے،اطلاعات کے مطابق چین میں ایک ماہ سے زائد عرصے بعد مقامی سطح پر کورونا وائرس کی ایک ورکرمیں تصدیق ہوگئی ہے
چینی حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ شہری جس کو کرونا ہوا ہے اس خاتون کو جنوری کے آخر سے فروری کے اوائل میں ایک کووڈ ویکسین کی 2 خوراکیں دی گئی تھیں۔
چینی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صوبہ شانسی کے شہر شیان کی ایک مریضہ لیو جوشہر کے ایک ہسپتال کے قرنطینہ کے حصے میں کام کرتی تھی اور اس کی ذمہ داری قرنطینہ میں جانے والے افراد کے کورونا وائرس ٹیسٹنگ کے نمونے اکٹھے کرنا تھا۔
چین کی جانب سےاس کیس کو18مارچ کو رپورٹ کیا گیا اوریہ 14 فروری کےبعد مقامی سطح پروائرس کی منتقلی کا پہلا کیس ہے،رپورٹ میں شانسی کے جوائنٹ ایکسپرٹ گروپ نے بتایا کہ لیو میں یہ وائرس ہسپتال کے قرنطینہ کے حصے میں حادثاتی طور پر منتقل ہوا