کراچی ایم کیوایم مرکز خورشید بیگم سیکریٹریٹ ایف آئی اے نے سیل کر دیا ایف آئی اے نے ایم کیوایم کے مرکز کو دہشت گردی اور ٹیرر فنانسنگ کے الزامات کے تحت سیل کیا خورشید بیگم میموریل ہال اور سیکریٹریٹ 22 اگست 2016 کے بعد ضلعی انتظامیہ نے بھی سیل کیا تھا ایم کیوایم مرکز سے آپریشن کے بعد بھاری مقدار میں اسلحہ برآمدگی کا دعوی بھی گیا تھا خورشید بیگم میموریل ہال ایف آئی اے کاونٹر ٹیررزازم ازم ونگ کی رپورٹ کی بعد سیل کیا گیا خورشید بیگم سیکریٹریٹ پارک کی زمین پر قبضہ کر کے بنایا گیا تھا خورشید بیگم ہال فیڈرل بی ایریا بلاک نمبر 8 کے پلاٹ نمبر ایس ٹی تھری بی پر بنایا گیا تھا مذکورہ پلاٹ کے ایم سی نے 1998 میں لیز کیا تھا پلاٹ کے کے ایف کے نام پر ایمبولینس سروس اور اسپتال بنانے کے لئے لیا گیا تھا ایف آئی اے رپورٹ کے مطابق خورشید میموریل سیکٹریٹ دہشت گردی کی وارداتوں کے لئئے استعمال ہوتا رہا ہے ایف آئی اے نے خورشید بیگم میموریل ہال کا قبضہ کسی کو بھی نہ دینے کی سفارش کی ہے.

کراچی ایم کیوایم مرکز خورشید بیگم سیکریٹریٹ ایف آئی اے نے سیل کر دیا
Shares: