7.2 شدت کے زلزلےکے بعد سونامی کی وارننگ جاری
ٹوکیو: 7.2 شدت کے زلزلےکے بعد سونامی کی وارننگ جاری،اطلاعات کے مطابق زلزلوں کی سرزمین جاپان میں مشرقی ساحل ہونشو کے قریب 7.2 شدت کے زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی۔
ادھر اس حوالے سے سرکاری حکام اورمیڈیا کا کہنا ہے کہ جاپان کے معیاری وقت کے مطابق ہفتے کی شام 6 بج کر9 منٹ پر شمال مشرقی جاپان میں 7.2 شدت کا زلزلہ آیا ہے۔
https://twitter.com/nhk_news/status/1373207819885887490
دوسری طرف حکام کا کہنا ہے کہ 7.2 شدت کے زلزلے کے بعد حکام کی جانب سے سونامی کا انتباہ جاری کیا گیا ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے تاہم متاثرہ علاقے میں بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق سونامی کے خطرے کے پیش نظر ایک ساحلی علاقے وتاری کے قریب واقع ڈھائی ہزار گھروں پر مشتمل آبادی کو خالی کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔
زلزلے کے جھٹکے دارالحکومت ٹوکیو میں بھی محسوس کیےگئے جہاں ریکٹر اسکیل پر شدت 3 ریکارڈ کی گئی ۔
دوسری طرف ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ زلزلوں کے مزید جھٹکوں کا یہ سلسلہ کئی دن تک جاری رہ سکتا ہے