21:02 PM
بھارت میں کورونا وائرس کی سے صورت حال بہت زیادہ بگڑ گئی ، ریکارڈ کیسز

باغی ٹی وی : بھارت میں کورونا وائرس کی بگڑتی ہوئی صورتحال.بھارت میں ایک دن میں کورونا کےریکارڈ 43 ہزار846 کیس رپورٹ ہوئے ہیں .

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا وائرس کی حالیہ لہر سے بھارت کی ریاست مہاراشٹر سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے۔ممبئی میں صرف چھ دنوں کے دوران کورونا وائرس کے

دوسری جانب کورونا کی نئی لہر کے پیش نظر فرانس، پولینڈ اور یوکرین کے حصوں میں آج سے پابندیوں میں سختی کردی گئی۔بیلجیئم، سوئٹزرلینڈ، اسپین، پرتگال اور انڈونیشیا نے آسٹرازینیکا ویکسین کا استعمال دوبارہ شروع کردیا.لوگوں کا اعتماد بحال کرنے کیلئے برطانیہ اورفرانس کے وزرائے اعظم نے آسٹرازینیکا ویکسین کی پہلی خوراک لگوالی۔

متاثرہ افراد کی کل تعداد 11438734 ہوگئی ہے۔ اس دوران مزید 188 مریض فوت ہوچکے ہیں ، جس کے بعد مرنے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 159044 ہوگئی ہے۔ حال ہی میں جہاں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد کم ہوکر 2 لاکھ ہوگئی تھی ، اب یہ ڈھائی لاکھ کی طرف تیزی سے بڑھتی ہوئی نظرآرہی ہے۔ اس وقت 2 لاکھ 34 ہزار 406 فعال کیسز ہیں ، جو کہ کیسوں کا 2.05 فیصد ہے۔ملک میں صحت یابی کی شرح 96.56 فیصد ہے۔

گزشتہ24 گھنٹوں میں جہاں 17 ہزار 741 مریض صحت یابی ہوچکے ہیں ، اب تک صحت یاب ہونے والے افراد کی کل تعداد 11045284 ہوگئی ہے۔ جبکہ شرح اموات دو فیصد سے بھی کم ہے۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق بدھ کے روز اموات کی تعداد 1.39 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

Shares: