کراچی :بلاول بھٹو کےپاس ایٹم بم،کہاں چلانا چاہتے تھے اورکہاں چل گیا:اہم شخصیت نےیہ بتاکرخوف زدہ کردیا،اطلاعات کےمطابق
وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے جو ایٹم بم چلانا تھا وہ وہ چل گیا

ڈاکٹرفردوس عاشق نے پی ڈی ایم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اقتدار سے دوری کا غم دور کرنے کے لیے بھاگ دوڑ کر رہے ہیں اور جعلی راج کماری مولانا کے کندھے پر سر رکھ کر آہیں سسکیاں لے رہی ہے۔

معاون خصوصی کہتی ہیں کہ وہ ایٹم بم جوبلاول حکومت پرچلانا چاہتے تھے اس کومولانا پر چل کرخود چلتے بنے اورپیچھے ن لیگ اورشریف فیملی میں تباہی پھیلا دی ہے

فردوس عاشق اعوان نے گفتگو کے دوران سندھ حکومت کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ سندھ میں فرد واحد کی حکومت ہے، آمرانہ حکومت ہے، یہ وفاقی حکومت کو پروفیسر بن کر لیکچر دیتے ہیں، سندھ میں کون سے طاقتور چوہے ہیں جو 40 ارب روپے کی گندم کھاگئے؟

Shares: