شیخ رشید نے کرونا ویکسین لگوا کر کن جذبات کا کیا اظہار؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کرونا ویکسین لگوا لی

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کرونا ویکسین سی ڈی اے اسپتال سے لگوائی ،ویکسین لگوانے کے بعد شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ اپنا نمبر آنے کے بعد ویکسین لگوائی، پاکستان میں کورونا کا مرض دوبارہ بڑھ رہا ہے کورونا کی صورتحال میں عام آدمی متاثر ہورہا ہے،حکومت نے ویکسین لگوانے کے لیے اچھے اقدامات کیے ہیں،

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان،وزیر تعلیم شفقت محمود سمیت متعدد شخصیات نے کورونا ویکسین لگوائی ہیں۔ ملک بھرمیں 60 سال اور زائد عمر کے افراد کو کورونا ویکسین لگائے جانے کا عمل جاری ہے۔ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جائے گا

قبل ازیں وفاقی کابینہ نے نجی طور پر درآمد کی جانے والی چینی اور روسی کورونا ویکسین کی قیمت کی منظوری دے دی۔چینی ویکسین کنویڈشیا کے فی انجکشن کی قیمت 4 ہزار 225 روپے مقرر کرنے کی منظوری دی گئی ہے جبکہ روسی ویکسین سپوتنک فائیو کی قیمت فروخت 8 ہزار 449 روپے مقرر کی گئی ہے۔

ہ ویکسینز کی قیمتوں کے تعین کیلئے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) کا اجلاس 19 مارچ کو ہوا جس کے بعد وفاقی کابینہ سے سرکلر کے ذریعے قیمت فروخت کی منظوری لی گئی۔

پاکستان میں دو فارما سیوٹیکل کمپنیاں روس اور چین سے کورونا وائرس کی ویکسین نجی طور پر درآمد کر رہی ہیں۔ کراچی کی کمپنی نے روسی کورونا ویکسین سپوتنک فائیو کی 50 ہزار خوراکیں درآمد کی ہیں جبکہ ایک ملٹی نیشنل کمپنی چینی ویکسین درآمد کر رہی ہے۔ چینی کمپنی کی ویکسین ایک جبکہ روسی ویکسین دو خوراکوں پر مشتمل ہے۔

عالمی ادارہ صحت کی پاکستان کو کرونا ویکسین بارے بڑی یقین دہانی

کرونا ویکسین کا راز ہیکرز کی جانب سے چوری کرنے کی کوشش ناکام

کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

چین سے پاکستان لائی جانے والی کرونا ویکسین لگوانے کے بعد بھی طبی عملہ کرونا کا شکار ہو نے لگا

‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

پاکستان میں ساٹھ سال سے بڑی عمر کے بزرگوں کو کرونا ویکسین لگنا شروع ہوگئی ہے،پنجاب حکومت کے محکمہ صحت نے ویکسین لگانے کے زبردست انتظامات کئے ہوئے ہیں۔ کیپٹن(ر) عثمان کا کہنا ہے کہ ضرورت سے زیادہ لوگ آنے پر ایکسپوسنٹر میں رش ہو جاتا ہے اس لئے لاہور میں دو اور سنٹر قائم کرنے جا رہے ہیں۔ کورونا وائرس لگانے کے لئے پنجاب میں 114سینٹرز بنائے گئے ہیں،عمر کے حساب سے شہریوں کو بلارہے ہیں، جیسے جیسے ویکسین بڑھے گی اس کا دائرہ کار بھی بڑھائیں گے

کرونا ویکسین لگوانے کے مراکز ملک بھر میں کہاں کہاں قائم؟ فہرست جاری

Shares: