بالی وڈ سُپر اسٹارایشوریا رائے کی جانب سے شاہ رخ خان کی بلاگ بسٹر فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ میں کام نہ کرنے کی وجہ سامنے آگئی۔
باغی ٹی وی :فلم’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ کی ہدایت کاری کرن جوہر نے دی تھی اور اس میں اداکارہ کاجول اور رانی مکھرجی نے شاہ رخ خان کے مدمقابل مرکزی کردار ادا کیے تھے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ کاجول والے کردار کی آفر پہلے کرشمہ کپور، ٹوئنکل کھنہ اور ایشوریا رائے کو دی گئی تھی۔
گزشتہ روز اپنی سالگرہ کے موقع پر ’یش راج فلمز‘ کے آفیشل میڈیا ہینڈل سے بات کرتے ہوئے رانی مکھرجی نے کہا کہ انہوں نے شاہ رخ خان کے مدمقابل فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ میں ٹینا کا کردار ادا کرکے بہت بڑا خطرہ مول لیا تھا کیوںکہ وہ ایک بولڈ کردار تھا۔
سابق مس ورلڈ ایشوریا رائے نے بھی فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ میں ٹینا ملہوترا کے کردار کو مسترد کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا تھا کہ اس وقت میرا مقابلہ انڈسٹری کی ٹاپ اداکاراؤں کے ساتھ ہوتا تھا ایسے میں یہ کردار ادا کرنا میرے لیے خطرے سے خالی نہیں تھا، اس کردار کی وجہ سے مجھے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑتا اور میرے لیے یہ خودکشی کے مترادف ہوتا۔
ایشوریا رائے نے مزید کہا لوگ مجھے طعنہ دیتے کہ دیکھو یہ فلموں میں بھی آکر وہی کچھ کررہی ہے جو ماڈلنگ میں کرتی رہی ہے اور اس وقت میں ایسا کوئی خطرہ نہیں لینا چاہتی تھی کیوںکہ میں نے صرف 3 فلمیں ہی کر رکھی تھیں اور میں نے اپنے ہدایتکاروں کو کسی قسم کی شکایت کا موقع نہیں دیا تھا۔