بلاول نے سلیکٹ ہونے کا بیان دیا تو مریم نواز نے جواب میں کیا بیان دینے کی ہدایت کی

0
32

بلاول نے سلیکٹ ہونے کا بیان دیا تو مریم نواز نے جواب میں کیا بیان دینے کی ہدایت کی

باغی ٹی وی :مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ بلاول کےسلیکٹ ہونےکےبیان پرکچھ نہیں کہنا. ہم پیپلزپارٹی سےدوریاں نہیں،معاملات حل کرناچاہتےہیں،

ان کا کہنا تھا کہ سیاسی بیانات کےجواب میں ذاتی نوعیت کےحملےکمزوری کی نشانی ہے،مریم نواز نےہدایت کی ہےکہ سیاسی بات کاسیاسی جواب دیاجاناچاہیے،

واضح رہے کہ : پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ پہنچے جہاں انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کسی نے مجھ پر سلیکٹ ہونے کا الزام لگایا گیا ہے تو وہ غلط ہے ہماری رگوں میں ایسا کوئی سلسلہ نہیں ہے، لاہور سے کوئی سیاسی خاندان ہے جن کا ماضی یہ رہا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے یہ معنی خیز بیان لاہور میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے منصورہ میں ملاقات کرتے ہوئے دیا ہے .۔ ہماری جماعت کی لانگ مارچ کے حوالے سے کافی تیاری تھی۔ راولپنڈی میں ہمارے کمرے بھی بک ہو چکے تھے۔ لانگ مارچ سے دس دن پہلے استعفوں کو لانگ مارچ سے جوڑا گیا۔ پتا نہیں یہ کس کا آئیڈیا تھا۔ استعفوں کا معاملہ سی ای سی میں رکھیں گے

خیال رہے کہ اس وقت پی ڈی ایم کی دو بڑی جماعتیں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے باہم شدید اختلافات سامنے آرہے ہیں . جس کو میڈیا کے سامنے تو عیاں نہیں کیا جا رہا . لیکن اشارے کنائے میں دونوں طرف سے طنز کے تیر چل رہے ہیں. استعفے دینے معاملے میں دونوں جماعتوں میں شدید اختلاف پایا جاتا ہے.

Leave a reply