مظفرگڑھ پانی اور انسانی زندگی کا آپس میں گہرا تعلق ہے تاریخ سے پتہ چلتا ہے کہ انسانی آبادکاری ہمیشہ ایسی جگہوں پر ممکن ہوئی جہاں پانی کے وسیع ذخائر موجود تھے ان خیالات کا اظہار مس سعدیہ نواز نے پانی کے عالمی دن کے موقع سماجی تنظیم ہینڈز کی جانب منعقد کی جانے والی تقریب میں کیا۔
تقریب میں ضلع بھر سے سماجی تنظیموں ، سول سوسائٹی ,میڈیا اور کمیونٹی کے ارکان نے شرکت کی۔ اس موقع پر پانی کے عالمی دن کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی ۔ ملک خیر محمد بدھ نے کہا کہ پنجاب میں صاف پانی کا قانون 2019 منظور ہوچکا ہے لیکن اس پر عملدرآمد نہیں ہوسکا ،
رانا افضل نے کہا کہ پانی کو ضائع کرنے کی بجائے محتاط انداز سے پانی کے استعمال کو یقینی بنایا جائے دنیا میں ترقی یافتہ ممالک کے پاس 700 دن تک کا پانی ذخیرہ کیا جاتا ہے درمیان درجے میں شمار ہونے والے ممالک 370 دن تک کا زخیرہ رکھتے جبکہ پاکستان لحاظ سے ترقی یافتہ ممالک کی دوڑ میں بہت پیچھے رہ چکا ہے۔ میڈم ام کلثوم سیال نے شرکاء کو پانی کی اہمیت اس کا استعمال اور پانی بچانے کے لئے آگاہی دی۔۔
ریسیکو 1122 کے انچارج نے اپنے خطاب میں کہا کہ صاف پانی ہی صحت مند زندگی کی ضمانت ہے بچوں کو سوشل میڈیا اور کارٹون کے زریعے آگاہی دی جاسکتی ہے۔ تقریب کے اختتام پر مہمانوں کو یادگاری شیلڈز تقسیم کی گئیں اس موقع پر ہینڈز تنظیم کی پوری ٹیم اور کمیونٹی میں اچھی کارکردگی دکھانے والے افراد تعریفی اسناد اور شیلڈز تقسیم کی گئیں۔








