دورہ جنوبی افریقہ قومی ٹیم پر کیسی سفری پابندیاں ہوں گی

باغی ٹی وی :قومی ٹیم دورہ جنوبی افریقہ کرے گی تو سفری پابندیوں سے مستثنی ہو گی .

قومی ٹیم کے حوالے سے اہم خبر کہ جس کو سول ایوی ایشن نے واضح‌ کر دیا . جس میں کہا گیا ہے کہ میزبان ملک سمیت بارہ افریقی ممالک کو سی درجہ بندی میں شامل کیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے بتایا کہ 26 مارچ کو ٹیم چارٹرڈ فلائٹ سے جوہانسبرگ روانہ ہو گی . کورونا سفری پابندیوں کی وجہ سے قومی کرکٹ ٹیم کا دورہ جنوبی افریقہ متاثر ہونے کا کوئی اندیشہ نیہیں ہے . جبکہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے متعدد افریقی ممالک سے آنے اور جانے والے مسافروں پر سخت پابندیاں عائد کر رکھی ہیں.

واضح رہے پاکستان میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلیے سول ایوی ایشن اتھارٹی نےے ، بی اور سی کیٹیگری میں شامل ملکوں کی نئی فہرست جاری کی ہے،’’سی‘‘ کیٹیگری میں جنوبی افریقہ، برازیل، کولمبیا، بوٹسوانا اور دیگر سمیت 12ملک شامل ہیں۔

ان ملکوں میں موجود کورونا وائرس کی جنوبی افریقی اور برازیلین قسم کو بہت زیادہ خطرناک قرار دیتے ہوئے وہاں سے مسافروں کی آمد پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے، پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والے افراد بھی واپس نہیں آ سکیں گے

Shares: