پاکستان میں کرونا سے اموات کی مجموعی تعداد 14 ہزار کے قریب پہنچ گئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر جار ی ہے، کرونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کرونا سے مزید 30 اموات اور 3 ہزار 301 نئے کرونا مریض سامنے آئے ہیں پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار 965 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 37 ہزار 42 ہو گئی ہے۔ پاکستان میں کرونا کے ایکٹو مریضون‌ کی تعداد 36 ہزار 849 ہے۔ 5 لاکھ 86 ہزار 228 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق کورونا سب سے پنجاب میں 6 ہزار 48 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 482، خیبر پختونخوا 2 ہزار 238، اسلام آباد میں 552، گلگت بلتستان میں 103، بلوچستان میں 203 اور آزاد کشمیر میں 339 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 53 ہزار 136، خیبر پختونخوا 81 ہزار 204، سندھ 2 لاکھ 63 ہزار 664، پنجاب 2 لاکھ 2 ہزار 743، بلوچستان 19 ہزار 374، آزاد کشمیر 11 ہزار 946 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 975 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور دوسرے مرحلے میں60 سال سے بڑی عمر کے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

چین سے پاکستان لائی جانے والی کرونا ویکسین لگوانے کے بعد بھی طبی عملہ کرونا کا شکار ہو نے لگا

‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

پاکستان میں ساٹھ سال سے بڑی عمر کے بزرگوں کو کرونا ویکسین لگنا شروع ہوگئی ہے،پنجاب حکومت کے محکمہ صحت نے ویکسین لگانے کے زبردست انتظامات کئے ہوئے ہیں۔ کیپٹن(ر) عثمان کا کہنا ہے کہ ضرورت سے زیادہ لوگ آنے پر ایکسپوسنٹر میں رش ہو جاتا ہے اس لئے لاہور میں دو اور سنٹر قائم کرنے جا رہے ہیں۔ کورونا وائرس لگانے کے لئے پنجاب میں 114سینٹرز بنائے گئے ہیں،عمر کے حساب سے شہریوں کو بلارہے ہیں، جیسے جیسے ویکسین بڑھے گی اس کا دائرہ کار بھی بڑھائیں گے

Shares: