بزدل وزیراعظم مریم کی زبان بندی کیلیے نیب نیازی گٹھ جوڑ استعمال کر رہا ہے .زبیر عمر
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر نے کہا ہے کہ مریم نواز، نوازشریف اور مسلم لیگ ن کا فخر ہیں،
محمد زبیر کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی مقبولیت ہی سلطنت عمرانیہ کےلیے بڑا خطرہ ہے،ایک دفعہ پھر جھوٹا ، بے بنیاد اور کھوکھلا سیاسی کیس بنانے کی بھونڈی کوشش ہے مریم نواز نے نواز شریف کے بیانیےکو پوری طاقت کے ساتھ زندہ رکھا ہوا ہے، بزدل وزیراعظم مریم نواز کی زبان بندی کےلیے نیب نیازی گٹھ جوڑ کو استعمال کر رہا ہے ایک جھوٹا ، بے بنیاد اور کھوکھلا سیاسی کیس بنانے کی بھونڈی کوشش ہے
محمد زبیر کا کہنا تھا کہ جب تک چیئرمین نیب کی ویڈیوز عمران خان کے پاس ہیں وہ بلیک میل ہوتے رہے گے مریم نواز نے نوازشریف کے بیانیے پوری طاقت کے ساتھ زندہ رکھا ہوا ہے نیب تحریک انصاف کا احتساب ونگ بن چکا ہے، نیب نیازی گٹھ جوڑ کو عمران خان کی آٹا ، چینی ، بجلی ، گیس ، دوائی چوری نظر نہیں آتی
نیب لاہور نے مریم نواز کو 26 مارچ کو 1500 کنال کی مبینہ غیر قانونی منتقلی کیس، اور چوہدری شوگر ملز کیس میں طلب کر رکھا ہے، نیب نے مریم نواز کی پیشی کے موقع پر امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے لاہور آفس کے اطراف کا علاقہ ریڈ زون قرار دے کر سیکورٹی رینجرز کے سپرد کر دی۔
کیپٹن صفدر کا کورٹ مارشل کرو، اب سب اندرجائیں گے،مبشر لقمان کا اہم انکشاف
کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری کی ویڈیو سامنے آ گئی، پولیس کی جانب سے وی وی آئی پی پروٹوکول
کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری، وفاقی وزراء نے بڑا مطالبہ کر دیا
کراچی جلسہ میں بلانے والی پیپلز پارٹی نے کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری پر ہاتھ کھڑے کر دیئے