ضلع کیماڑی کے جیکسن پولیس اسٹیشن کی حدود میں منشیات اور جوئے کے سٹہ کے اڈے کھلے عام چل رھے ھیں
ایس ایچ او جیکسن ملک عادل کا بیٹر ھیڈ کانسٹیبل ایاز سرپرستی کرتا ھے تھانہ جیکسن کی حدود گلی نمبر 1 کچھی پاڑہ میں غنی شاہ کا جواء سٹہ کا اڈا دن رات چل رھا ھے ظہور نامی بدنام زمانہ سٹوری کے پی ٹی کے پاس جواء سٹہ چلا رھا ھے چھاچھی ھوٹل کے پاس سرفراز نامی منشیات بدمعاشی کے ساتھ چرس فروخت کر رھا ھے
گلی نمبر 28 ریلوے لائن پٹٹری کے ساتھ آصف نامی منشیات فروش چرس فروخت کرتا ھے اسلحہ بردار لوگ پہرہ پر بھی موجود ھوتے ہیں ذرائع کے مطابق غنی شاہ کے پاس ڈیفینس سے مالدار پارٹیاں آکر جواء کھیلتی ھیں
ھیڈ کانسٹیبل ایاز جو کہ بیٹر کا کام سرانجام دے رھا ھے جو کہ غنی شاہ کا رشتہ دار ھے اور کیماڑی میں ھی رھائش پذیر ھے بیٹر ایاز کا سی ڈی آر ڈیٹا کئی سفید پوشوں کے پردے فاش کر سکتا ھے ھیڈ کانسٹیبل ایاز کی تعیناتی کا فی الوقت پتہ نہ چل سکا ھے تاھم بیٹر ایاز چھالیہ اسمگلنگ اور ایرانی ڈیزل اسمگلنگ میں بھی ملوث ھے جسکی تفصیلات اگلی قسط میں شیئر کی جائینگی اعلی پولیس افسران کو چائنا کاروائیوں کے ذریعے گمراہ کیا جا رھا ھے علاقہ مکینوں نے ڈی آئی جی ساؤتھ و ایس ایس پی کیماڑی سے پرزور اپیل کی ھے کہ نوجوان نسل کو تباھی و بربادی سے بچایا جائے اور ان منشیات و جوئے اور سٹہ کے اڈوں کو بند کر کہ ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کی جائے

Shares: