راجن پور کے مختلف علاقوں میں شکاریوں کی جانب سے غیر قانونی پرندے کا شکار جاری ہے تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے باوجود محکمہ وائلڈ لائف کی خاموشی اور غفلت اس بات کا صبوط دے رہی ہے کے قانون کی دھجیاں بکھیرنے والے شکاری بے لگام ہو چکے ہیں۔
راجن پور کے نواحی علاقہ روجھان میں معصوم اور بے زبان پرندے کونج کا شکار سرعام جاری ہے ٹرائبل ایریا روجھان چک دلبر کچہ چوہان کے مختلف علاقوں میں نایاب پرندوں کا غیر قانونی شکار کھلے عام جاری ہے۔ بڑی تعداد میں سرعام جاری یہ شکار رزق کی تلاش میں نکلے مسافر پرندوں موت کے منہ بھیج رہا ہے۔ کونج کی نسل کشی پر محکمہ وائلڈ لائف خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ مقامی شکاریوں نے غیر قانونی پرندے کا شکار کر کے تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل کردی جس کے باوجود محکمہ وائلڈ لائف پھر بھی حرکت میں نا آسکی۔ روجھان کے عوامی و سماجی حلقوں نے حکام بالا سے معصوم پرندوں کی شکار پر شکاریوں کے خلاف فوراََ کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Shares: