کراچی: جوزیادہ کُتّے پکڑے گا وہ زیادہ ہوگا بہادر:ارکان سندھ اسمبلی کو حلقے میں آوارہ کتوں کو پکڑنا ہوگا، مراسلہ جاری،اطلاعات کے مطابق سندھ اسمبلی سیکریٹریٹ نے تمام ارکان کو ہنگامی مراسلہ ارسال کردیا ہے جس کے تحت ارکان سندھ اسمبلی کو اپنے حلقے میں آوارہ کتوں کو پکڑنا ہوگا۔

سندھ میں کتوں کو پکڑنے کے حوالے سے ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل نے آئی جی سندھ پولیس سمیت تمام متعلقہ محکموں کو اس حوالے سے آگاہ کردیا اور سندھ پولیس کے ڈی آئی جیز ، ایس ایس پیز کو بھی احکامات پر عمل کی ہدایت کی گئی ہے۔

دوسری جانب کتوں کو پکڑنے کی مہم پر تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے اپوزیشن رکن اسمبلی رابستان خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہےکہ عدالت کا فیصلہ خوش آئند ہے، ان کا کہنا تھا کہ چلوتاریخ اس حوالے سے بھی پی پی حکومت کویاد رکھے گی کہ اس دورحکومت میں کتوں کومکمل آزادی تھی جسے وہ چاہتے تھے کاٹ لیتے تھے اورجسے چاہتے تھے دبوچ لیتے تھے

ان کا یہ بھی کہنا تھاکہ یہ نااہلی توپی پی حکومت کی ہے اس سے دوسری پارٹیوں کے ارکان اسمبلی کا لینا دینا نہیں ہے ، تاہم وہ اس فیصلے پرحیران نہیں ہیں جہاں پی پی قیادت اپنے مفادات کے لیے لڑرہی ہے وہاں سندھ کی عوام کتوں کے ہاتھوں‌مررہی ہے

رابستان خان کا کہناتھا کہ اس حکم کی عدم تعمیل پر حکومتی ارکان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے ، لگتا ہے اس کے لیے مختص کی گئی رقم اومنی گروپ کے پاس چلی گئی ہے جبکہ اپوزیشن لیڈر حلیم عادل نے بھی کہا کہ ہمارے پاس فنڈزنہیں کہ سگ گزیدگی کراسکیں۔

واضح رہے صوبہ سندھ کی تحصیل ڈہرکی میں پانچ روز قبل کتے کے کاٹنے سے زخمی ہونے والا شخص لاہور کے اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ہے جبکہ سندھ بھر میں کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے

دوسری طرف سندھ میں کتوں کے راج کے حوالے سے ملنے والی خبروں میں بتایا گیا ہےکہ اس وقت ہرگلی میں کتوں کا راج ہے اوران میں‌سے اکثرکتے کسی نہ کسی بڑے کے ڈیرے کے اردگرد ہی ڈیرہ لگائے رہتے ہیں جس کو پکڑنا اورمارنا عام آدمی کے بس کی بات نہیں‌

خیال رہے صرف کراچی میں رواں برس ہی کتے کے کاٹنے کے 5 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جس میں سے انڈس اسپتال میں 1 ہزار 641 ، جناح اسپتال میں 2 ہزار 195 اور سول اسپتال میں 2 ہزار کے قریب کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، مگر ہوا کچھ نہیں۔

جاری رپورٹس کے مطابق گزشتہ سال2020میں کتے کے کاٹنے کے 2 لاکھ 5 ہزار 319 سے زائد کیسز اور 16 اموات رپورٹ ہوئی تھیں جبکہ سال 2019 میں 2 لاکھ 35 ہزار واقعات رپورٹ اور ریبیز کے باعث 25 افراد جاں بحق ہوئے ہیں ، مگر ہوا کچھ نہیں۔

Shares: