لاہور شمالی چھاونی کے علاقہ میں مبینہ پولیس مقابلہ کا واقع سامنے آیا جس کے نتیجے میں 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے اور ڈاکووں کی فائرنگ سے ایس ایچ او فاروق اعظم زخمی ہوگئے۔ ڈاکوئوں اور پولیس کے درمیان یہ مقابلہ چونگی مین بازار کے قریب پیش آیا۔ پولیس کے مطابق دونوں ڈاکوئوں کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی۔ ڈاکوئوں کی فائرنگ سے SHO سرور روڈ سمیتھ چوکی گلدشت کے دو کانسٹیبل بھی زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس مقابلہ کے دوران کراس فائرنگ سے دس سالہ راہگیر بچہ احمد بھی زخمی ہوا ہے۔ زخمیوں کو علاج معالجہ کے لئے سروسز ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقعہ پر پونچ گئی تھی اور زخمیوں کی عیادت کے لئے سی سی پی او لاہور سروسز ہسپتال پونچ گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق ڈاکووں کی لاشوں کو مردہ خانے منتقل کردیا گیا۔

Shares: