نئی دہلی: نوجوان لڑکی نے ڈیڑھ کلو زیورات نگل لیئے،بھارتی ریاست مغربی بنگال کے ڈاکٹرز نے نوجوان لڑکی کے پیٹ سے ڈیڑھ کلوگرام زیوارت نکال لیے۔تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست مغربی بنگال کی نوجوان لڑکی کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں ہے، والدین کا کہنا ہے کہ اُن کی بیٹی کو جو بھی زیور نظر آتا ہے وہ اسے کھا جاتی ہے۔
دوسری طرف بنگال کے ضلع بیربھومی کے سرکاری میڈیکل کالج کے سرجن سدھارتھ وشواس کا کہنا تھا کہ انہوں نے دیگر ڈاکٹر کے ساتھ مل کر آپریشن کیا اور 26 سالہ خاتون کے پیٹ سے 5 ، 10 اور 10 روپے کے 90 سے زائد سکے نکالے۔زیادہ تر سکے تانبے یا پیتل کی دھات کے بنے ہوئے تھے، مجموعی طور پر سارے سامان کا وزن ڈیڑھ کلو تھا۔
مریضہ کی والدہ کا کہنا تھا کہ ’’ہمارے گھر سے زیورات اچانک غائب ہونا شروع ہوگئے تھے جبکہ ہم نے اس بات کا نوٹس لیا اور بیٹی سے جب بھی گمشدہ چیزوں کے بارے میں پوچھا تو وہ رونے لگتی تھی‘‘۔ بیٹی ذہنی معذور ہے اس لیے ہم اُس پر خصوصی نظر رکھتے تھے، معلوم نہیں اُس نے کس طرح زیورات نگلے، دو ماہ قبل جب اُس کی طبیعت ناساز ہوئی تو ہم ڈاکٹر کے پاس لے کر گئے انہوں نے دوائی دی مگر کوئی افاقہ نہیں ہوا۔
West Bengal: Ornaments and coins were removed from the stomach of a mentally challenged woman at a government hospital in Birbhum district yesterday. pic.twitter.com/xxwxrN0xNn
— ANI (@ANI) July 25, 2019
لڑکی کی والدہ کا کہنا تھا کہ پندرہ روز پہلے لڑکی اپنے بھائی کے ساتھ دکان پر گئی تو اُس نے خاموشی سے کئی سکے نگل لیے، جس کی وجہ سے الٹیاں شروع ہوئیں اور جب میڈیکل کالج لائے تو الٹرا ساؤنڈ کی رپورٹ میں آیا کہ بیٹی کے پیٹ میں سکے اور زیورات ہیں۔
ڈاکٹر کے مطابق اگر بروقت تشخیص نہ ہوتی تو لڑکی کی موت واقع ہوسکتی تھی، البتہ اب بھی اس کو صحت مند ہونے میں دو سے چار ماہ کا وقت لگے گا۔