کوئٹہ :یااللہ تیرا شکرہے:آج پھرپی آئی اے کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی ،اطلاعات کے مطابق کوئٹہ میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی۔
پی آئی اے حکام کی طرف سے کہا جارہا ہے کہ آج کے واقعہ میں کوئٹہ سے کراچی آنے والی پی آئی اے کی پرواز کا ٹیک آف سے پہلے رن وے پر ایمرجنسی دروازہ کھل گیا۔
ذرائع کے مطابق طیارے کے کپتان نے مسافروں کی چیخ و پکار کے بعد جہاز کو رن وے پر ہی روک لیا۔طیارے سے مسافروں کو اتار کر آدھے گھنٹے تک رن وے پر کھڑا رکھا گیا بعد میں لاؤنج لے جایا گیا۔
دوسری طرف پی آئی اے حکام نے اس پرواز کےحوالے سے کہا گیا ہے کہ مسافروں کو دو گھنٹے انتظار کرانے کے بعد پرواز پی کے 505 منسوخ کردی گئی۔
ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہےکہ اے ٹی آر طیارے کےایمرجنسی گیٹ میں خرابی پیدا ہوئی تھی جس کی وجہ سے دروازہ صحیح سے بند نہیں ہوسکا تھا، دروازے کو تبدیل کیا جائے گا۔
ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ اے ٹی آر طیارے کو کوئٹہ ایئرپورٹ پر گراؤنڈ کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں نوابشاہ کے قریب پی آئی اے کا طیارہ پی کے 306 آسمانی بجلی کی زد میں آگیا تھا، کپتان نے کمال مہارت سے طیارے کو باحفاظت لاہور ایئرپورٹ پر اتار لیا تھا۔
ذرائع کے مطابق یہ بھی بتایا جارہا ہےکہ سول ایوی ایشن نے انکوائری کا فیصلہ کیا ہے اوراس حوالے سے اہم شواہد اکھٹے کیئے جارہے ہیں








