ایک نوٹی فکیشن کا سہارا  لے کر گھر بھجوانے کی اجازت نہیں دے سکتے،سپریم کورٹ

0
34

ایک نوٹی فکیشن کا سہارا  لے کر گھر بھجوانے کی اجازت نہیں دے سکتے،سپریم کورٹ

سپریم کورٹ میں بلدیاتی انتحابات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آرٹیکل 140 کے تحت قانون بنایا جاسکتا ہے لیکن اداروں کو ختم نہیں کرسکتے، آپ کو کسی نے ایکٹ لانے کا غلط مشورہ دیا ہے، حکومت کی ایک حیثیت ہوتی ہے چاہے وہ وفاقی ہو، صوبائی یا بلدیاتی ،اختیار میں تبدیلی کرسکتے ہیں، بنیادی ڈھانچا بہتر بنایا جاسکتا ہے، آپ اس بات کی کیسے وضاحت دے سکتے ہیں کہ عوام کو منتخب نمایندوں سے دور رکھا جائے،پنجاب لوکل گورنمنٹ کا سیکشن 3 آئین کے آرٹیکل 140 اے کی خلاف ورزی ہے، پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ کا سیکشن 3 غیر آئینی ہے،پنجاب کی بلدیاتی حکومتیں بحال کی جائیں، عوام نے بلدیاتی نمایندوں کو 5 سال کے لیے منتخب کیا،ایک نوٹی فکیشن کا سہارا  لے کر انھیں گھر بھجوانے کی اجازت نہیں دے سکتے،

کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

طیارہ حادثہ، رپورٹ منظر عام پر آ گئی، وہی ہوا جس کا ڈر تھا، سنئے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشاف

بلدیاتی الیکشن کب ہوں گے؟ الیکشن کمیشن نے تاریخ دے دی

پنجاب حکومت کے وکیل نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن نہ ہونے کی وجہ کورونا بھی ہے، جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پہلے 6 ماہ کیلئے بلدیاتی اداروں کو ختم کرنے کے بعدانتخابات کا اعلان کیا گیا، اس کے بعد 21ماہ کی توسیع کی،اب مشترکہ مفادات کونسل سےمشروط کررہے ہیں ،وفاقی، صوبائی اوربلدیاتی حکومتوں کو محدود مدت کیلئے ختم کیا جاسکتا ہے، آپ نے عوام کو ان کے نمایندوں سے محروم کردیا ہے،کیا گلگت بلتستان میں انتخابات نہیں ہوئے؟ چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ کیا اس کی مثال ملتی ہے کہ قانون کو ختم کردیا جائے اور کہا جائے کل نیا قانون لایا جائے، عدالت نے دانیال عزیز اور شہری اسد علی خان کی درخواست منظور کرتے ہوئے بلدیاتی اداروں کو بحال کردیا

پنجاب کی لوکل حکومتوں کو کیوں ختم کیا گیا؟ چیف جسٹس کا استفسار

Leave a reply