کراچی : سعید غنی کا اعزازبرقرار:ہزاروں آوارہ کتے:لوگوں نے تنگ آکرعلاقے سے ہجرت شروع کردی ،اطلاعات کے مطابق سندھ کے ارکان اسمبلی کو کتے پکڑنے کے عدالتی حکم کے باوجودوزیر تعلیم سعید غنی کے اپنے حلقہ انتخاب چنیسر گوٹھ میں ہزاروں آوارہ کتوں کا راج ہے اورلوگوں نے خوف کے مارے علاقے سے ہجرت کرنا شروع کردی ہے ،
مقامی ذرائع کے مطابق سیعد غنی کے حلقہ انتخاب میں پاگل کتے علاقہ مکینوں کوبھنبھوڑرہے ہیں مگر وزیر تعلیم سعید غنی اپنی عوام کی اپنے کتوںسے بچانے کی بجائے کرپشن کے بادشاہوںکو بچانے میں مصروف ہیں
یہی وجہ ہے کہ عدالتی احکامات بھی ہوا میں اڑا دیے گئے۔شہریوں نے اس بے حس رویے پراحتجاج کرتے ہوئے حکومت سندھ کی سرد مہری پر سخت الفاظ میں شہریوں کی مذمت کی ہے،
دوسری طرف اس حوالے سے علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ چنیسر گوٹھ سمیت پورے حلقے محمود آباد ، اعظم بستی ، اعظم ٹاؤن، جونیجو ٹاؤن،ڈیفنس ویو، اختر کالونی،وغیرہ میں آوارہ کتوں نے بچوں کا جینا حرام کردیا ہے، بچے اسکول جانے سے ڈرتے ہیں ، خصوصاََ رات کے اوقات میں شہریوں کا شدید مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔
علاقہ مکینوں نے چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے اپیل کی ہے کہ وہ پیپلز پارٹی کے مضبوط گڑھ میں آوارہ کتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کا نوٹس لیں اور فوری طور پر اس علاقے سمیت پورے شہر کو آوارہ کتوں سے پاک کرنے کے لیے حکومت سندھ ، وزیر اعلیٰ سندھ مرا علی شاہ اور وزیر تعلیم سعید غنی کو خصوصی طور پر ہدایت دیں۔
علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ اگر چیئر مین بلاول بھٹو کراچی کے مسائل پر توجہ نہیں دیں گے تو ایسا نہ ہو کہ شہر کے وہ حلقے بھی پیپلز پارٹی کے ہاتھ سے نکل جائیں جو ابھی اس کے پاس ہیں۔یا پھرلوگ یہاں سے جانیں بچانے کے لیے نکل جائیں اورتم دیکھتے ہی رہ جاو