سیکریٹری جنرل پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا کے آزاد کشمیر انتخابات کے لئے پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز نے امیدواروں سے درخواستیں طلب کرلیں ہیں جس کے لئے فرحت اللہ بابر نے ہدایت دی کے درخواستیں صدر پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے نام ارسال کی جائیں اور درخواست کے ساتھ 30 ھزار روپے کا بنک ڈرافٹ پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے نام ارسال کیا جائے۔ درخوستیں 5 اپریل تک زرداری ہاوس اسلام آباد یا بلاول ہاوس کراچی کے پتے پر پہنچانے کا حکم دیا گیا ہے۔

Shares: