پنجاب حکومت نے گندم کی قیمت مقرر کردی ، کسان خوش عام آدمی متاثر

0
47

پنجاب حکومت نے گندم کی قیمت مقرر کردی ، کسان خوش عام آدمی متاثر
باغی ٹی وی : کسانوں کے اچھی خبر جبکہ عام عادمی کے لیے پریشانی کا باعث بننے والی خبر کہ پنجاب حکومت نے گندم کی فی من قیمت 1800 روپے مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔

صوبائی کابینہ کے اجلاس میں گندم کی فی من قیمت 1800 روپے مقرر کرنے کی منظوری دی گئی۔ سرکاری سطح پر گندم کی فی من قیمت اب 1800 روپے ہوگی۔ کاشتکاروں کی سہولت کیلئے گندم کی قیمت میں اضافہ کیا گیا۔ کاشتکاروں نے حکومت سے 2000 روپے فی من قیمت مقرر کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

صوبائی وزیر علیم خان کا کہنا تھا کہ ایک سال میں کبھی بھی 400 روپے گندم کی قیمت نہیں بڑھی، کسان ریڑھ کی ہڈی ہیں، ان کی خوشحالی کے لیے یہ وزیر اعظم کا بڑا قدم ہے، 1800 گندم کی قیمت کے باوجود ہم آٹے کی قیمت نہیں بڑھنے دیں گے، عام آدمی کیلئے آٹے پر جتنی سبسڈی دینی پڑی دیں گے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ پروکیورمنٹ کے وقت ریلیف کو بند کرنا پڑتا ہے اس ایک مہینے کے علاوہ ریلیف بند نہیں کریں گے، ہم آٹے کی ملوں کو سبسڈائز گندم فراہم کرتے رہیں گے تاکہ عام آدمی کو فائدہ ہو، کوشش ہے زیادہ سے زیادہ رمضان بازاروں میں آٹا سستے داموں پہنچا سکیں، پوری قوم کو پیغام دینا چاہتا ہوں وزیر اعظم کوایک ایک شخص کی مشکل کا اندازہ ہے،اور وہ پریشان بھی ہیں۔

Leave a reply