سینیٹ اجلاس کارروائی ، پریذائیڈنگ افسر کی تقرری کیلئے سمری صدر مملکت کو ارسال

0
55

اسلام آباد:سینیٹ جوڑ توڑ عروج پر کون بنے گا اگلہ چیئرمین سینیٹ اس کا فیصلہ کرنے کے لیے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی ووٹنگ کے دوران سینیٹ اجلاس کی کارروائی چلانے کیلئے پریذائیڈنگ افسر مقرر کرنے کیلئے سمری ایوان صدر کو ارسال کردی گئی۔

سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے تحریک عدم اعتماد کے اجلاس کے دن پریذائیڈنگ افسر مقرر کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق سینیٹ سیکرٹریٹ نے سمری کے ساتھ ارکان سینیٹ کی فہرست بھی بھجوائی ہے۔

ذرائع کے مطابق فہرست میں سینیٹر ولید اقبال،سینیٹر یعقوب ناصر اور سینیٹر جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم کے نام شامل ہیں۔اجلاس میں پہلے چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہوگی۔

Leave a reply