تائز:اذان سےنیندمیں خلل پڑنےپرامام کووحشیانہ طریقےسےقتل کردیاگیا ،اطلاعات کے مطابق یمن کے شہر تائز کے الدربہ ال اولیہ محلے میں الرحمہ مسجد کے امام کی اذانِ فجر سے قاتل کی نیند خراب ہوگئی جس پر اُس نے مسجد کے امام کا سر کچل دیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ملزم کی شناخت 35 سالہ قاسم محمد الزبیدی کے نام سے ہوئی ہے۔ قاسم پر الزام ہے کہ فجر کی اذان سے نیند میں خلل پڑنے پر وہ چھڑی لے کر مسجد کی جانب گیا اور 80 سالہ امام شیخ الزغوری پر پے در پے وار کیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ظالم قاتل کی چھریوں کے وار سے امام موقع پر ہی ہلاک ہوگیا لیکن ظالم قاتل کا کلیجہ پھربھی ٹھنڈا نہ ہوا تو قاتل نے پتھروں سے اُس کا سر بھی کچل دیا اورپھردیکھ کرمسکراتا رہا

Shares: