سیالکوٹ :ڈسکہ سے پھرپریشان اورغمگین کردینے والی خبرآگئی: میاں بیوی اور دو بچوں کوقتل کردیا گیا ،اطلاعات کے مطابق ڈسکہ میں گھر میں فائرنگ کر کے میاں بیوی اور دو بچوں کو قتل کر دیا گیا۔
ڈسکہ پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں قتل کی وجہ جائیداد کا تنازع ہے۔تاہم پولیس تمام زاویوں سے اس قتل کو دیکھ رہی ہے
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کا اپنے باپ کے ساتھ جائیداد کا تنازع چل رہا تھا، مقتول کا والد پراسرار طور پر لاپتا ہے،
دوسری طرف ڈسکہ میں ہونے والے قتل کوسیاسی رنجش بھی قراردے رہے ہیں لیکن اس کے بارے میں ابھی تک کسی قسم کی شہادت نہیں ملی
پولیس کا کہنا ہےکہ میتوں کوپولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے اورمزید کارروائی جاری ہے