لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری ، سینئرنائب صدر جاوید فاروقی ، نائب صدر سلمان قریشی ، سیکرٹری زاہد چوہدری ، جوائنٹ سیکرٹری خواجہ نصیر ، خزانچی زاہد شیروانی اور اراکین گورننگ باڈی نے لاہور پریس کلب کے کونسل ممبراور 92 نیوز کے سینئراینکرپرسن رانا محمد عظیم کو بدنام زمانہ بد معاش افتخار بھولا کی جانب سے قتل کی دھمکیاں دینے کی پرزور مذمت کی ہے ۔ انھوںنے اپنے مذمتی بیان میں غنڈہ عناصر افتخار بھولا کی جانب سے سینئر صحافی رانا محمد عظیم کو جان سے مار دینے کی دھمکیوںپر گہری تشویش کا اظہا رکیا ہے،
انہوں نے کہا کہ صحافی معاشرے کی اچھی بری تمام خبریں عوام کے سامنے لاتے ہیں مگر صحافیوں کو کسی بھی فورم پر تحفظ حاصل نہیں ہے، سینئر صحافی کو سرعام قتل کی دھمکیاں دینا لاقانونیت کا بدترین مظاہرہ ہے جو صحافی برادری کے لئے کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب اور سی سی پی او لاہور سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزم افتخار بھولا کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور سینئر صحافی رانا محمد عظیم کو تحفظ فراہم کیا جائے وگرنہ صحافی برادری احتجاج کرنے پر حق بجانب ہوگی ۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فیز ٹو ورکنگ گروپ کے صدر خالد فاروق۔جنرل سیکرٹری طارق چوہدری۔سنئیر نائب صدر فرید بابر ۔نائب صدر عید محمد ۔نائب صدر محمد ارشاد ۔جوائنٹ سیکرٹری سہیل کوثر ۔سیکرٹری انفارمیشن جبار صدیقی ۔نچارج اقلیتی امور طاہر وکی ۔
نے92کے سنئیر اینکر پرسن رانا محمد عظیم کو بدنام زمانہ بدمعاش افتخار بھولا کی جانب سے سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے صدر خالد فاروق نے آئی جی پنجاب انعام غنی سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر سےمطالبا کہاہےکہ وہ فوری طور پر بدنام زمانہ افتخار بھولا کیخلاف کارروائی کرنے کا حکم جاری کریں اجلاس میں پولیس حکام سے سنئیر صحافی رانا محمد عظیم کی سکیورٹی کافوری فول پروف بنانے کامطلبا بھی کیاگیا خالد فاروق نے کہا کہ اگر افتخار بھولا کیخلاف کارروائی عمل میں نہ لائی گئی تو بھر پور احتجاج کیا جائے گا ۔