ممتاز تاجر HMRگروپ کے چیئرمین حاجی محمد رفیق پردیسی کی جانب سے پی ایس پی کے قائد مصطفی کمال کی حمایت کا اعلان کردیا گیا اس بات کا اعلان انہوں نے گزشتہ روز اپنی رہائش گاہ پر مصطفی کمال کے اعزاز میں دیئے گئے ایک پر تکلف عشائیہ میں کیا پی ایس پی کے چیئرمین مصطفی کمال نے رفیق پردیسی کی حمایت کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سیاست ہمارا بزنس نہیں ہے ہم سیاست میں خدمت خلق کرنے آئے ہیں ہم نے غریب مظلوم عوام کی آواز حکومتی ایوانوں تک پہنچانی ہے اس لیے NA-249کے الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اپنے تیرہ سال دور میں اس شہر کراچی کے ساتھ بہت ظلم کیا لاکھوں لوگوں کو سرکاری نوکریاں مگر ان میں ایک آدمی کا بھی تعلق کراچی سے نہیں ہے 40فیصد کوٹہ ہونے کے باوجود کسی شہری کو نوکری نہیں دی گئی مصطفی کمال نے کہا کہ اس شہر کے لوگوں میں اتنا دم ہے کہ وہ لیڈر شپ دے سکتا ہے حکومت سازی کرسکتا ہے ۔ ہمیں اپنے اعمال درست کرنے ہوں گے ہمارا رب ہم سے ناراض ہے اپنے رب کو راضی کرنا ہوگا مجھے ایم پی اے ، ایم این اے بننے کی کوئی خواہش نہیں ہے ، کیونکہ الحمد اللہ ایم پی اے ، سٹی ناظم سینیٹر بن چکا ہوں۔ہمارے لیے عہدے کوئی حیثیت نہیں رکھتے ہم نے ایم کیو ایم اپنے عروج پر چھوڑی تھی ۔ میری ساڑھے پانچ سال کی سینیٹر شپ باقی تھی مگر جب روزانہ 22/22افراد مارے جائیں گے میرے شہر میں تو سب وزارتیں بادشاہت بیکار ہیں ہم کو اس شہر میں امن ، روزگار ، تعلیم ، صحت دینی ہے۔ ہم کو اپنے اللہ تعالیٰ کو مرنے کے بعد جواب دینا ہے سٹی ناظم تھا 300ارب روپے ملے ایک روپیہ بھی حرام نہیں کھایا۔میرا کوئی شادی ہال نہیں ہے کوئی پیٹرول پمپ نہیں ہے آج اگر لوگ مجھے میرے ترقیاتی کاموں کی وجہ سے یاد کرتے ہیں تو یہ سب بھی اللہ تعالیٰ کا کرم ہے جس طرح پیپلز پارٹی اس شہر کے ساتھ ظلم برپا کیے ہوئے ہے اگر میں چاہتا تو ہر گلی کوچہ میں جاکر مہاجر نعرہ لگا کر آگ لگا سکتا تھا۔ مگر میں نے ایسا نہیں کیا ہم نے تمام قوموں کو یکجا کرنا ہے ۔ الحمد اللہ سہراب گوٹھ پر کامیاب جلسہ کرنے کے بعد ہم نے کوئٹہ میں عظیم الشان جلسہ کیا پختون بلوچ بھائیوں نے ہم کو خوش آمد ید کہا ۔ مصطفی کمال نے کہا کہ مجھے مہاجر ہونے پر فخر ہے۔مگر میرے لیے لیاری ، بنارس ، سہراب گوٹھ ، ملیر گوٹھ کے لوگ بھی اہمیت رکھتے ہیں ۔ہم تمام زبان بولنے والوں کے درمیان کشیدگی ختم کرنا چاہتے ہیں آپ لوگوں کا ساتھ ہمیں چاہئے آپ لوگ ہمارے اس مشن میں آگے بڑھیں۔آج حاجی محمد رفیق پردیسی جیسے لوگوں کی اہمیت ہمارے لیے اللہ تعالیٰ کی نعمت ہے، ہمارے لیے انعام ہے ۔HMRگروپ کے چیئرمین حاجی رفیق پردیسی نے کہا کہ مصطفی کمال اس شہر کی گلی گلی کوچہ کوچہ سے واقف ہیں، یہ یہاں کے مسائل کو بخوبی جانتے ہیں اور ان تمام
مسائل کو حل کرنے کی بھرپور صلاحیت بھی رکھتے ہیں. ہم کو مصطفی کمال کی بھرپور انداز سے سپورٹ کرنی چاہئے اور ان کے مشن میں ان کا ساتھ دینا چاہئے NA-249کے الیکشن میں ان کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں اور بلدیہ ٹاﺅن کی عوام سے میری اپیل ہے کہ وہ مصطفی کمال کو کامیاب کرائیں اور ان کو قومی اسمبلی میں پہنچائیں ، مصطفی کمال کا ایوان میں ہونا اس شہر کراچی کے لیے مددگار ثابت ہوگا یہ یہاں کے مسائل پر اچھی طرح آواز بلند کرینگے ۔ حاجی محمد رفیق پردیسی کی جانب سے دیئے گئے عشائیہ کے موقع پر معروف بزنس مین رفیق سلیمان ، آصف سم سم نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور مصطفی کمال کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا .اختر فاروقی نے بھی مصطفی کمال کی صلاحیتوں کا برملا اعتراف کیا اس موقع پر پی ایس پی کی جانب سے صدر انیس قائم خانی ،نیشنل کونسل ممبر سید حفیظ الدین ، ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن شمشاد علی صدیقی ، دلاور حسین ، رﺅف اختر فاروقی ،شاکر احمد ، معروف بینکار ، محمود راشد ، حاجی عبدالصمد پردیسی ، حاجی انیس پردیسی ، عمیر پردیسی ، رزاق پردیسی ، انجینئر نعیم خانانی ،ندیم مغاربی ، شیخ راشد عالم ، محمد حنیف خان ، حسن جہانگیر ، دلاور خان ، حفیظ الدین ، عثمان ملک ، وسیم خان ، علیم نواب خان ، ارشد خان اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں ۔

Shares: