کراچی شادی سے انکار کیوں کیا، ملزم نے 15 سالہ لڑکی کی نازیبا تصاویریں سوشل میڈیا پر وائرل کردیں۔مقامی عدالت نے ملزم احسان خالق کو 14 روز کیلئے عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ کراچی سٹی کورٹ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کے روبرو 15 سالہ لڑکی کی نازیبا تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ایف آئی اے سائبر کرائم کی جانب سے گرفتار ملزم احسان خالق کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ملزم خالق نے 15 سالہ لڑکی کی نازیبا تصاویریں سوشل میڈیا پر وائرل کیں۔ لڑکی کے شادی سے انکار کرنے پر ملزم نے انتقاماً ایسا کام کیا۔ ملزم کو متاثرہ لڑکی کے والد کی درخواست پر گلستان جوہر سے گرفتار کیا۔عدالت نے ملزم احسان خالق کو 14 روز کیلئے عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
شادی سے انکار پر لڑکی کی نازیبا تصاویر وائرل کرنے والا ملزم گرفتار

Latest from کراچی

کراچی: ملیر جیل سے سینکڑوں قیدی دیوار توڑ کر فرار، 30 دوبارہ گرفتار,سرچ آپریشن جاری
ملیر جیل کی دیوار توڑ کر سینکڑوں قیدی فرار ہوگئے، زلزلے کے جھٹکوں کے باعث ملیر جیل کی دیوار کمزور ہوگئی تھی علاقے میں

کراچی میں ایک مرتبہ پھر زلزلے کے جھٹکے، شدت 3 ریکارڈ
شہر قائد میں زلزلے کے جھٹکوں کا سلسلہ جاری ہے، جہاں آج صبح ایک مرتبہ پھر زمین لرز اٹھی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق

سندھ اسمبلی کی توانائی کمیٹی کا اجلاس ہنگامہ خیز، کے الیکٹرک پر ارکان برہم
سندھ اسمبلی کی خصوصی کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس میں کراچی میں جاری غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ پر شدید گرما گرمی دیکھنے میں

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ 5 ہزار 900 روپے مہنگا
دو دن کی مسلسل کمی کے بعد سونے کی قیمتوں میں اچانک بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا، فی تولہ سونا ہزاروں روپے مہنگا ہو

کراچی ڈیفنس تشدد کیس: متاثرہ نوجوان اور خاندان گھر چھوڑ کر چلے گئے
ڈیفنس کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار نوجوان پر تشدد کے واقعے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، واقعے کا نشانہ بننے والا نوجوان