سعودی عرب پر حملہ

سعودی عرب پر حملہ

باغی ٹی وی : حوثی باغیوں نے پھر سعودی عرب میں تیل کی تنصیبات پر ڈرون حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں تنصیب پر آگ بڑھک اٹھی ہے .

حوثی باغیوں نے سعودی شہر خمیس مشیط اور نجران سمیت دیگر علاقوں کو ڈرون سے نشانہ بنایا ہے . اس سلسلے میں سعودی اتحادی افواج نے کہا کہ اس نے ان حملوں کو ناکام بنادیا جب کہ جازان میں تیل کی تنصیبات پر کیے گئے بارودی ڈرون حملے میں تیل کے ایک ٹینک میں آگ بھڑک اٹھی جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

سعودی وزیر توانائی نے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی تنصیبات اور شہریوں کے خلاف ہونے والے بزدلانہ حملوں میں صرف سعودی ریاست ہی ہدف نہیں بنتی بلکہ بین الاقوامی معیشت، تیل کی ترسیل میں استحکام سمیت عالمی امن بھی بری طرح متاثر ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی سعودی شہر جدہ میں بندرگاہ کے قریب سب سے بڑی آئل کمپنی کی تنصیبات پر یمن کے حوثی باغیوں نے راکٹ داغا تھا جس سے ایک آئل ٹینک ٹوٹ گیا اور اس میں آگ بھڑک اُٹھی تھی. کچھ عرصہ سے سعودی عرب پر حوثی باغیوں کے حملے بڑھ چکے ہیں .

اس حوالے سے اب دونوں جانب سے امن کی بات کی جاہی ہے . سعودی عرب نے جب امن کی پیشکش کی تو حوثیوں نے اس کو سراہا اور سعودی عرب سے اچھے مراسم کا اظہار کیا لیکن اس کے باوجود ڈرون حملے جاری ہیں.

Comments are closed.