اسلام آباد:یوسف رضا گیلانی کی حمایت کرنےوالےلیگی سینٹرزکوشہبازشریف نےکیا حکم دیا؟گیلانی کیا کہتےہیں:اطلاعات کے مطابق اسلام آباد میں اس وقت اہم حلقوں میں یہ باتیں بڑے وثوق سے دعویٰ کررہے ہیں کہ یوسف رضا گیلانی کی حمایت کرنے والے نونیوں کوشہبازشریف کی طرف سے خصوصی ہدایت کی گئی تھی

ان حلقوں نے یہ بھی دعویٰ‌کیا ہےکہ یوسف رضا گیلانی کوتین دن پہلے ہی اپنی کامیابی کا اس وقت یقین ہوگیا تھا جب زرداری کو یہ پیغام پہنچا دیا گیا تھا کہ ہم آپ کومایوس نہیں کریں گے

یہ بھی دعوے کیے جارہے ہیں کہ جودرخواست یوسف رضا گیلانی کی طرف سے اپوزیشن لیڈرکےلیے جمع کروائی گئی اس میں 4 ن لیگی سینیٹرز کے بھی دستخط ہیں جن کو چھپایا جارہاہے

دوسری طرف سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر سینیٹر یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ مجھے بی اے پی نے ووٹ نہیں دیا، سرکاری اپوزیشن نہ کہا جائے، ہم اکٹھے ہیں اور اکٹھے چلیں گے،چاہتے ہیں پی ڈی ایم متحد رہے، ایک قدم کی وجہ سے غلط فہمی نہیں ہونی چاہیے، پی ڈی ایم جماعتوں کو اعتماد میں لوں گا۔

انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کی آواز عوام کی آواز ہے ، ہمیں اس کو نظرانداز نہیں کرنا چاہیے، پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں ہمیں کہا گیا ہم نے 26 مارچ کو لانگ مارچ اور دھرنا کرنا ہے۔

بلاول بھٹو نے پوری تیاری کررکھی تھی، حالیہ اجلاس میں کہا گیا کہ لانگ مارچ کا فائدہ نہیں جب تک استعفے نہ دیے جائیں، ہمارے لیے یہ نئی بات تھی، اس معاملے پر اختلاف رائے تھا، اختلاف رائے جمہوریت کی روح ہے، اجلاس کے بعد مولانا فضل الرحمان نے یہی کہا کہ 9جماعتیں استعفوں پر متفق ہیں، جبکہ ایک جماعت پیپلزپارٹی متفق نہیں ہے۔

Shares: