دُنیا کے کونے کونے سے فریضہ حج کی ادائی کے لیے حجاز مقدس آنے والے اللہ کے مہمانوں کا سعودی عرب میں پرتپاک استقبال کیا جاتا ہے۔ بلا امتیاز تمام ممالک کے فرزندان توحید کی خدمت اور خاطر داری میں‌ کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی جاتی۔

تفصیلات کےمطابق ہر سال کی طرح امسال بھی پاکستان سے بڑی تعداد میں عازمیں حج سعودیہ پہنچ رہے ہیں۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق پاکستانی عازمین حج سعودی عرب کو اپنا دوسرا وطن سمجھتے ہیں۔

اسی طرح سعودی عرب میں بھی پاکستانی عازمین‌ حج کی بھرپور خدمت کی جاتی ہے۔ پاکستان سے آئے عازمین حج کا استقبال پھولوں، زمزم اور کھجور کی مختلف اقسام کے تحائف سے کیا جاتا ہے۔ مکہ مکرمہ میں جنوبی ایشیائی ممالک کے عازمین حج کے استقبال کے لیے 78 مختلف تنظیموں کے دفاتر قائم ہیں۔

Shares: