پیٹرول بحران ، حکومت کیا بڑا کام کرنے جارہی ، اسد عمر نے بتادیا
باغی ٹی وی : اسلام آباد، وفاقی وزیر اسد عمر، شفقت محمود اور شیریں مزاری کی پریس کی ،اس موقع پر اسد عمر نے کہا ہے کہ گزشتہ سال جون میں پیٹرول بحران سامنے آیا تھا، جون 2020میں پٹرولیم مصنوعات کابحران دیکھاگیا،ایف آئی اے کی رپورٹ پرایک کمیٹی بنائی جائےگی جووزیراعظم کوسفارشات دےگی.وزیراعظم نےفیصلہ کیاکہ پیٹرولیم بحران کی تحقیقات کی جائیں جوایف آئی اے نےکی.رپورٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کے بحران کی وجوہات کا باریک بینی سے تجزیہ کیا گیا.
اسد عمر کا کہنا تھا کہ غیر قانونی تیل کی فروخت کو بھی رپورٹ میں سامنے لایا گیا.ندیم بابر کو عہدے سے مستعفی ہونے کی ہدایت کردی گئی ہے،معاون خصوصی ندیم بابر کو عہدے سے مستعفی ہونے کی ہدایت کردی گئی ہے،سیکریٹری پیٹرولیم کو بھی عہدے سے ہٹا کر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن بھیج دیا گیا،ایف آئی اےکوفارنزک آڈٹ کامینڈیٹ دیاجارہاہے.ایف آئی اے 90دن کےاندر فارنزک آڈٹ رپورٹ دےگی،
تین مختلف حصوں میں سفارشات کوترتیب دیاگیا ہے، وہ عمل جومجرمانہ تھے ان پرقانون کےمطابق کیسزبننے چاہییں،دیکھنا ہےکیاپٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی کی گئی اورکس نےکی؟یہ کمزوریاں ہوئیں ، ثبوت کےساتھ کورٹ کےاندرکیسزکیےجاسکیں گے،پاکستان کے مختلف سیکٹرز کے اندر بڑے بڑے مافیا موجود ہیں،وزیراعظم نے ندیم بابر کو ہدایات دیں کہ وہ استعفیٰ دے دیں،
اسد عمرکاکہنا تھا کہ وزارت پیٹرولیم کوتمام انتظامی فیصلے کرکےوزیراعظم کورپورٹ کرنےکاکہاہے،قانون سازی کےاندرابہام پیداہواکہ اوگرااورپٹرولیم ڈویژن کی کیاذمے داری ہے،پیٹرولیم ڈویژن اوگراپرذمہ داری ڈالتاتھا،ہمیں اس ابہام کوختم کرناہے،معیشت کونقصان پہنچانےوالوں کےلیےبہت ہی کم سزائیں ہیں.جومافیا عوام کاپیسا نکال رہا ہے وزیراعظم ان کوبالکل نہیں جانےدیں گے،
اسد عمر نے مزید کہا وزیراعظم کی طرف سےمافیا کوپیغام ہےکہ ان کاوقت ختم ہوگیاہے،کوئی شک نہیں کہ جوذمہ داری اداروں کودی گئی تھی وہ پوری نہ کرپائے.ہم نےدیکھناہےکہ آخرکیوں ادارے پرفارم نہیں کرپائے؟کیا ان میں کرپشن تھی؟کسی نےذمہ داری ادانہیں کی اورکیاکوئی شریک جرم تھا؟دونوں الگ چیزیں ہیں.وزیراعظم نےپیٹرولیم بحران کی تحقیقات کرانےکافیصلہ کیا.
ان کا کہنا تھا کہ غیرقانونی تیل کی فروخت کورپورٹ میں سامنےلایاگیا،ایف آئی اےکی رپورٹ پرکمیٹی قائم کی جائےگی،کمیٹی وزیراعظم کوسفارشات پیش کرےگیایف آئی اے 90روزمیں فرانزک آڈٹ رپورٹ دےگی.دیکھناہےکس نےپٹرولیم مصنوعات ذخیرہ کیں.وزیراعظم نےمعاون خصوصی ندیم بابرسےاستعفیٰ مانگ لیاہے.سیکریٹری پٹرولیم کواسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنےکاکہاگیاہے،








