میاں چنوں :بدنام زمانہ شراب فروشوں کی گرفتاریاں جاری ۔ایس ایچ او تھانہ تلمبہ کے چھاپے۔دیسی شراب کی چالو بھٹیاں پکڑی گئیں ملزمان گرفتار پرچے درج اور چھاپے کے دوران ملزم نصیر ناجائز اسلحہ بھی برآمد کیا گیا
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ تلمبہ کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ بدنام زمانہ شراب فروش بشیر احمد ولد محبت علی قوم تھراج سکنہ چک نمبر 56, اپنے ڈیرے پر دیسی شراب کشید کر رہا ہے ایس ایچ او تھانہ تلمبہ چوہدری عنصر علی جٹ نے پولیس پارٹی کے ہمراہ چھاپہ مارا اور چالو بھٹی 60لثر شراب اور 50, لثر لہن برآمد کر لیا اور شراب کشید کرنے کے آلات قبضے میں لے لئے۔اسی طرح ملزم علی شیر ولد بشیر احمد سکنہ چک حیدرآباد چھاپے کے دوران دیسی شراب کی چالو بھٹی 30, لٹر شراب اور 40 لٹر لہن برآمد کیا ملزمان کے خلاف پرچے درج کیے۔پولیس نے ایس ایچ او کی سربراہی میں نصیر ولد حق نواز قوم سندھی سے ناجائز اسلحہ بندوق بارہ بور برامد کی اور مقدمہ درج کر لیا۔
ایس ایچ او تھانہ تلمبہ نے حالیہ دنوں میں بڑے منشیات فروشوں اور شراب کے بڑے بیو پاریوں کو گرفتار کیا ہے۔ا انھوں نے اپنے موقف میں کہا کہ سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھوں گا اور ڈی پی او خانیوال محمد علی وسیم کے احکامات کی روشنی میں جرائم میں ملوث افراد کو گرفتار کیا جائے گا۔ انھوں نے مزید کہا کہ میں نے بڑے پیمانے پر منشیات فروش گرفتار کئے ہیں۔۔اور انشاللہ ملزم کوئی بھی ہو اسے قانوغ کے شکنجے میں لایا جائے گا۔








