لاہور:نوازشریف کے علاوہ سارے ہی گندے:یوسف گیلانی سلیکٹڈ ہیں،پی پی نےاپوزیشن کاجنازہ نکال دیا’:اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ نے کے رہنما راناثنااللہ نے اپوزیشن لیڈر سینیٹ یوسف رضا گیلانی کو سلیکٹڈ قرار ‏دیتے ہوئے کہا ہےکہ نوازشریف کے علاوہ سارے سیاستدان اس کردار کے مالک ہیں

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے راناثنااللہ نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ اورلیڈرآف اپوزیشن بھی ‏سلیکٹڈہیں، پیپلزپارٹی نےاپوزیشن کی سیاست کاجنازہ نکال دیاہے۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ بی اےپی کےساتھ مل کرپیپلزپارٹی نےنقصان کا سودا کیا ہے۔

دوسری طرف چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں جان بوجھ کراپنا ووٹ ضائع کرنےوالے ن لیگ کے رہنما مصدق ملک نے ‏کہا کہ اپوزیشن لیڈر کا جوبھی فیصلہ ہواس پرہمیں بہت افسوس ہوا،

مصدق ملک نے کہا کہ اظہارافسوس کاحق رکھتےہیں،پارٹی کی طرف سےبھی افسوس کیا ہمیں آج ‏اس قسم کے فیصلےکی امیدنہیں تھی پی پی نے ہمیشہ منفافقانہ کردار ادا کیا

Shares: