جعلی اکاؤنٹس کیس، چار ملزمان کے ریمانڈ میں ہوئی توسیع

0
54

جعلی اکاؤنٹس کیس کی سماعت احتساب عدالت میں ہوئی، عدالت نے ملزم داؤدی مورکاس سمیت دیگر کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر دی .

جعلی اکاؤنٹ کیس میں نیب کو ملی بڑی کامیابی، ملزمان پلی بارگین کرنے کو تیار

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جعلی اکاوںٹس کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی ،ملزمان ملک وحید،ذوالقرنین مجید، خواجہ سلمان کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت پیش کیا گیا ، گرفتار 3 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 27 اگست تک توسیع کر دی گئی،

مریم نواز کی جاری ویڈیو اصلی یا جعلی، ڈی جی فارنزک سائنس ایجنسی بھی بول پڑے

ملزم داؤدی مورکاس کے جوڈیشل ریمانڈ میں بھی عدالت نے 27 اگست تک توسیع کر دی.

نیب کے مطابق ملزم کو سال 15-2014ء میں گنے کے کاشتکاروں کو ملنے والی سبسڈی میں غبن کے کیس میں گرفتار کیا گیا۔ ملزم سوجاوال ایگرو فارمز کا چیف فنانشل آفیسر ہے جو کرپشن میں ملوث پایا گیا۔ ملزم3 شوگر ملز کے اکاؤنٹس چلا رہا تھاجس پر 7کروڑ روپے کی کرپشن کرنے کا الزام ہے

ویڈیو خراب تھی تو جج کو کیوں نکالا؟ مریم نواز کا سوال

بات چیت کے لئے متعدد بار رابطہ کیا گیا، مریم نواز کا انکشاف

واضح رہے کہ سابق صدر آصف زرداری بھی جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار ہیں، عدالت سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر انہیں گرفتار کیا گیا تھا، وہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے ہیں، زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کوبھی نیب نے گرفتار کر رکھا ہے.

Leave a reply