حمل ضائع ہونے پربھی اب ملے گا”سوگ الاونس”ملے گی چھٹی بھی

0
38

کرائسسٹ چرچ:حمل ضائع ہونے پربھی اب ملے گا”سوگ الاونس”ملے گی چھٹی بھی ،اطلاعات کے مطابق نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ نے حمل ضائع ہوجانے یا ماں کے پیٹ میں بچے کی موت پر والدین کو تنخواہ کی کٹوتی کے بغیر چھٹیاں دینے کے بل منظور کرلیا۔

اسے "سوگ الاونس” کا نام دیا گیا ہے

واشنگٹن پوسٹ نے نیوزی لینڈ حکام کے حوالے سے خبردیتے ہوئے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ میں رکن اسمبلی جینی اینڈرسن نے ’بریومنٹ بل‘ پیش کیا، جسے پارلیمنٹ نے متفقطہ طور پر منظور کرلیا۔

پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد اب مذکورہ بل پر ریاستی سربراہ کے دستخط ہوں گے، جس کے بعد یہ قانون بن جائے گا اور ان تمام والدین کو کم از کم 3 دن کی چھٹیاں ملیں گی اور ان کی تنخواہ بھی نہیں کاٹی جائے گی۔

نیوزی لینڈ کی رکن پارلیمنٹ جینی اینڈرسن نے پارلیمنٹ میں اس حوالے سے بل پیش کیا جسے متفقہ طور پر منظور کیا گیا۔بل کا اطلاق بچوں کو گود لینے اور سروگریسی کے عمل سے بچے کی پیدائش والے والدین پر بھی ہوگا۔

بل پیش کرنے والی رکن پارلیمنٹ جینی اینڈرسن کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ میں ہر چار میں سے ایک خاتون اسقاطِ حمل کا شکار ہوتی ہے، انہیں امید ہے کہ یہ نیا اقدام انہیں موقع فراہم کرے گا کہ وہ بیماری کی چھٹیاں لیے بغیر اپنے نقصان یا صدمے کو برداشت کرسکیں

پارلیمنٹ سے منظور کیے گئے بل کے تحت ان والدین کو بھی تین دن کی چھٹی ملے گی، جن کے بچے پیدا ہونے سے قبل ہی پیٹ میں چل بسیں گے۔

بل کے مطابق ہر اس خاتون کو چھٹی دی جائے گی جس کا پیچیدگیوں کے باعث حمل ضائع ہوجائے گا یا پھر طبی مسائل کی وجہ سے ان کا بچہ پیدائش سے قبل ہی پیٹ میں مرجائے گا۔

 

 

مذکورہ بل ایک ایسے وقت میں پاس کیا گیا ہے جب کہ گزشتہ برس ہی نیوزی لینڈ نے اسقاط حمل کا نیا بل منظور کیا تھا، جس کے تحت اسقاط حمل (ابارشن) کو فوجداری جرم سے نکال دیا گیا تھا۔

گزشتہ برس مارچ میں منظور کیے گئے بل میں خواتین کو اجازت دی گئی تھی کہ وہ 20 ہفتوں کے حمل کو قانونی طور پر ضائع کروا سکتی ہیں اور ان کے خلاف کوئی قانونی کارروائی نہیں کی جائے گی۔

نیوزی لینڈ میں بچوں کی پیدائش پر والدین کی چھٹیوں کا قانون پہلے ہی نافذ ہے اور اب حمل ضائع ہونے پر بھی والدین چھٹیاں حاصل کر سکیں گے۔

جبکہ بعض میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ نیوزی لینڈ سے قبل بھارت میں بھی حمل ضائع ہونے پر والدین کو چھٹیوں کا قانون موجود ہے

Leave a reply