بھارت کو سفارتی محاذ پر ایک اور شکست کھانی پڑی، چین نے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کیلئے امریکی پیشکش کی حمایت کر دی۔
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا پاک بھارت تعلقات کی بہتری کیلئے امریکا سمیت عالمی برادری کے کردار کے حامی ہیں۔ ان کا کہنا تھا چین پاکستان اور بھارت کا مشترکہ ہمسائیہ ملک ہے، دلی خواہش ہے کہ دونوں ملک ہم آہنگی سے رہیں۔
ترجمان چینی وزارت خار جہ نے کہا چاہتے ہیں فریقین مسئلہ کشمیر پر امن طریقے سے حل کریں، دونوں ملکوں کو دیگر تنازعات بھی مذاکرات کے ذریعے ختم کرنا ہوں گے، دونوں ملکوں کو خطے میں امن و استحکام کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے چاہئیں۔
واضح رہے کہ عمران خاں کے دورہ امریکا میں مسئلہ کشمیر کی بازگشت ایک بار پھر سنائی دینے لگی.صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ مجھے مودی نے بھی مسئلہ کشمیر کے حل کےلیے اپیل کی تھی.اس بات پر رد عمل دیتے ہوئے راج ناتھ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ثالثی کے بیان پر بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے لوک سبھا (ایوان زیریں) کو بتایا کہ مودی نے ٹرمپ سے ملاقات میں کشمیر کا ذکر تک نہیں کیا تھا، کشمیر پر ثالثی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔ دونوں رہنمائوں کے درمیان 28جون کو جاپان کے شہر اوساکا میں جی 20-سربراہ اجلاس کے موقع پر ملاقات ہوئی تھی ۔ راج ناتھ نے زور دیتے ہوئے پارلیمنٹ کو بتایا کہ کشمیر پر ثالثی قبول کرنے کا کوئی سوال ہی نہیں اٹھتا۔امریکی صدر کے بیان پر مودی کی خاموشی کے خلاف کانگریس اراکین نے پارلیمنٹ سے واک آؤٹ کیا۔