بالی ووڈ کے سینئیر اداکار و سیاستدان پریش راول ویکسین لگوانے کے دو ہفتے بعد کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔
باغی ٹی وی :کورونا کی تیسری لہر نے ایک بار پھر دنیا بھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا بھارت میں کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا ہے اور وائرس کی شرح میں ایک دم خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے-
وائرس کی تیزی سے پھیلتی اس لہر نے بالی ووڈ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور صرف گزشتہ ایک ہفتے سے بھی کم عرصے میں متعدد اداکار وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جن میں رنبیر کپور، سنجے لیلا بھنسالی ،کارتک آریان اور منوج باجپائی، عامر خان و دیگر شامل ہیں-
تاہم اب اداکار و سیاستدان پریش راول ویکسین لگوانے کے دو ہفتے بعد کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں-
Unfortunately, I have tested positive for COVID-19. All those that have come in contact with me in the last 10 days are requested to please get themselves tested.
— Paresh Rawal (@SirPareshRawal) March 26, 2021
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں پریش راول نے کہا کہ بدقسمتی سے میرا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔
پریش راول نے کہا کہ حالیہ 10دنوں میں جو بھی لوگ مجھ سے رابطے میں رہے ہیں اُن سے گزارش ہے کہ وہ بھی لازمی اپنا کورونا ٹیسٹ کروالیں۔
بالی ووڈ اداکار کا سوشل میڈیا پیغام دیکھنے کے بعد مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی بڑی تعداد اُن کی جلد صحتیابی کے لیے دُعاگو ہے۔
V for vaccines. ! Thanks to All the Doctors and Nurses and the front line Health care workers and The Scientists. 🙏Thanks @narendramodi pic.twitter.com/UC9BSWz0XF
— Paresh Rawal (@SirPareshRawal) March 9, 2021
یاد رہے کہ دو ہفتے قبل پریش راول نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنی تصویر شیئر کی تھی جس میں وہ کورونا ویکسین لگوا رہے تھے پریش راول نے کورونا ویکسین لگواتے ہوئے تمام ڈاکٹرز اور میڈیکل اسٹاف کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔