اندازہ نہیں کہ کتنی خطرناک صورتحال کا سامنا ہے، اسد عمر نے اپوزیشن سے مدد مانگ لی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیراسد عمر کی زیرصدارت این سی اوسی کا اجلاس ہوا

اسد عمر کا کہنا تھا کہ ملک میں کورونا کیسزمیں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے،کورونا سے بچاوَ کے لیے شہری ایس او پیز پر عمل یقینی بنائیں،احتیاط نہ کی گئی تو کورونا کو کنٹرول کرنا مشکل ہوجائے گا،گزشتہ ہفتے پابندیوں میں اضافہ کیاتھا،آج پھر صورتحال کا جائزہ لیا،جو فیصلے کیے گئے عوام کی طرف سے عمل نہیں کیا گیا کورونا کی موجودہ قسم برطانیہ سے پھیل چکا ہے،بنگلہ دیش اوربھارت میں کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے،کورونا کے پھیلاوَ سے پورا خطہ متاثرہوا ہےہمارے اسپتالو ں پرکورونا کے باعث دباوَبڑھ گیا ہے،ہم نے احتیاط کیا تو مثبت نتیجہ بھی دیکھ لیا ،اپوزیشن رہنماوَ ں سے درخواست ہے عوام کے دفاع میں کردار ادا کریں،مرکزی ،صوبائی اور علاقائی سطح پر سب کوکردار ادا کرنا ہوگا،گزشتہ روز اسپتالوں میں تشویشناک مریضوں کی تعداد2ہزار842 تھی گزشتہ 5روز میں کورونا تشویشناک مریضوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہواہے، 12 دن میں تشویش ناک مریضوں کی تعداد میں ایک ہزار سے زائد کا اضافہ ہوا شہروں میں ہم اسپتالوں کی گنجائش ختم ہونے کے قریب پہنچ گئے ہیں، تیسری لہر کے دوران انتہا پر 2800 مریض تشویشناک حالت میں ہیں،

دوسری جانب پنجاب میں کورونا وائرس کے انتہائی تشویشناک مریض بڑھنے کے بعد این ڈی ایم اے نے پنجاب کے ہسپتالوں کو 124 مزید وینٹی لیٹرز فراہم کر دئیے ہیں،11 ٹیچنگ ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرز کی تنصیب کا کام شروع کر دیا گیا۔ لاہور کے ہسپتالوں کو 70 وینٹی لیٹرز فراہم کر دئیے گئے۔ سر گنگا رام ہسپتال میں 10، جناح ہسپتال میں 10، میو ہسپتال کو 14 وینٹی لیٹر فراہم کئے گئے۔لاہر کے جنرل ہسپتال کو 20 اور سروسز ہسپتال کو 16 وینٹی لیٹرز فراہم کر دیئے گئے۔ نشتر ہسپتال ملتان کو 18، ڈی ایچ کیو ہسپتال فیصل آباد اور ڈی ایچ کیو ہسپتال گوجرانوالہ کو 8 وینٹی لیٹرز دئیے گئے۔

جیل حکام خواتین قیدیوں کی عزتیں تارتارکرتے ہیں، پیدا ہونے والے بچوں کوقتل کردیا جاتا ہے،لاہورجیل سے خاتون قیدی کی ویڈیووائرل

سموگ کے تدارک کے لئے لاہور ہائیکورٹ نے حکومت سے کیا پوچھ لیا؟

پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے2330 نئے مریض سامنے آئے -گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران پنجاب میں کورونا کے43 مریضوں کا انتقال ہوا-پنجاب میں اب تک کورونا کے6188 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں -پنجاب میں کورونا کے ایکٹومریضوں کی تعداد 21311 ہو چکی ہے – پنجاب میں گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کورونا کے 16473ٹیسٹ کئے گئے پنجاب میں اب تک 3735705کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں -و

Shares: