اسلام آباد:آصف علی زرداری کا نوازشریف نے فون سننےسےانکارکیا توپھرکس کوکی کال؟مبشرلقمان نےپول کھول دیا،اطلاعات کے مطابق سنیئرصحافی مبشرلقمان نے پی ڈی ایم اتحاد کو پارہ پارہ کرنے کے حوالے سے اہم انکشافات کیے ہیں اوریہ بھی انکشاف کیا ہےکہ نوازشریف آصف علی زرداری سے بات نہیں کرنا چاہتے

اس حوالے سے سنیئرصحافی نے ن لیگ کے مرکزی رہنما اورلندن میں جلاوطنی کی زندگی گزارنےوالی اہم شخصیت اسحق ڈارنے پی ڈی ایم اتحاد کو نقصان پہنچانے کے حوالے سے دیگراتحادی جماعتوں کو مورود الزام ٹھہراتے ہوئے اہم گفتگو کی

،ممری کا فون سننے سے انکارکردیا ہے ، اسحاق ڈار کہتے ہیں کہ مجھے یہ تومعلوم نہیں‌کہ فون کیا یا نہیں اوراگرکیا توپھرکیوں نہیں اٹھایالیکن یہ ضرور پتہ ہےکہ آصف علی زرداری نے مجھے فون کیا اورسینیٹ میں لیڈر آف دی اپوزیشن کے حوالے سے اپنے خیالات سے آگاہ کیا

اسحاق ڈار کہتےہیں کہ اس کے بعد آصف علی زرداری نے مجھے کچھ گزارشات کیں اورمیاں صاحب تک پہنچانے کی درخواست کی ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہوں نے آصف علی زراری کو اسی وقت واضح کردیا تھا کہ نوازشریف سے اس حوالے سے بات نہیں کرسکتے

دوسری طرف سینئرصحافی کے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری اعظم نذیر تارڈ کواپوزیشن لیڈراس لیے ماننے سے انکارکردیا تھا ، ان کا یہ خیال تھا کہ اعظم نذیرتارڈ محترمہ بے نظیر کے قتل کیس میں مخالف فریق کے وکیل تھے اس لیے پارٹی ان کو کبھی بھی تسلیم نہیں کرے گی

اسحاق ڈار نے کہا کہ اصل میں سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرکی نامزدگی پی ڈی ایم اتحاد کی طرف سے کی گئی تھی اوراس حوالے سے یہ حق ن لیگ کا تھا

 

 

ایک اورسوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ وہ میاں نوازشریف ، حمزہ شہباز اورمریم نواز کے درمیان ہونے والے اختلافات کے حوالے سے بہت پریشان ہیں ، ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے خبروں کودرست نہیں سمجھتے

انہون نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کی کامیابی میں جماعت اسلامی ، بے اے پی اورایکس فاٹا کے ممبران کا کردار ہے ،

سنیئرصحافی مبشرلقمان نے کہا کہ احسن اقبال بھی اس وقت اپنی بندوقوں کا رخ پی پی کی طرف کیے ہوئے ہیں اوروہ یوسف رضا گیلانی کو سرکاری اپوزیشن کا طعنہ دے رہے ہیں

انہوں نے مزید کہا کہ ایسے لگ رہا ہے کہ پی ڈی ایم اتحادعملآ ختم ہوچکا ہے اوراگلے چند دنوں تک اس میں مزید دراڑیں آسکتی ہیں اورحکومت کو اس وقت کسی سے کوئی خطرہ نہیں اورپی پی قیادت نے اپنی صلاحیتوں کوثآبت کردیا ہے کہ وہ سیاست کا پانسہ پلٹنے کی صلاحیت رکھتےہیں

Shares: