چین اوراس کےدوست سن لیں‌:امریکہ اوراتحادی چین کو طاقتورہوتےنہیں دیکھ سکتے:جوبائیڈن کی دھمکی

0
47

واشنگٹن:چین اوراس کےدوست سن لیں‌:امریکہ اوراتحادی چین کوکبھی بھی طاقتورہوتے نہیں دیکھ سکتے:جوبائیڈن کی دھمکی،اطلاعات کے مطابق چین کی بڑھتی ہوئی فوجی اورمعاشی قوت سے نہ صرف امریکہ پریشان ہے بلکہ یورپ اوردیگراتحادی بھی خوف زدہ ہیں ،

اسی حوالے سے امریکی صدر جوبائیڈن نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ چین اوراس کےدوست سن لیں‌:امریکہ اوراتحادی چین کوکبھی بھی طاقتورہوتے نہیں دیکھ سکتے: امریکی صدر جو بائیڈن نے کواڈ ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ حالیہ ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ملک اپنے شراکت داروں اور اتحادیوں کے ساتھ مل کر قواعد پر عمل پیرا ہونے کےلئے چین پر شکنجہ کسے گا اورچین کو دنیا کے سامنے جواب دینا پڑے گا

۔ بائیڈن نے حال ہی میں آسٹریلیا ، ہندوستان اور جاپان کے رہنماؤں سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا اس مہینے کے شروع میں ظاہر طور پر چین کا دھیان ہم پر گیا کیونکہ میں نے اپنے ساتھیوں سے ملاقات کی اور کیونکہ آسٹریلیا ، ہندوستان ، جاپان ، امریکہ چین کو جوابدہ ٹھہرا رہے ہیں۔

وائٹ ہاؤس کے ایسٹ روم میں پہلی بار اکیلی منعقدکی گئی ایک پریس کانفرنس میں بائیڈن نے کہا کہ وہ جلد ہی جمہوری ممالک کے اتحاد کو واشنگٹن کا دورہ کرنے کی دعوت دیں گے تاکہ مستقبل کے بارے میں بات چیت کریں۔

امریکی صدر نے چین کودھکمی دیتے ہوئے کہاکہ انہوں نے کہا کہ ہم یہ واضح کرنے جارہے ہیں کہ ہم ان قوانین پر عمل کرنے کے لئے چین کو جوابدہ ٹھہرائیں گے چاہے یہ قواعد بحیرہ جنوبی چین یا شمالی چین بحیرہ سے متعلق ہوں یا تائیوان پر کئے گئے سمجھوتے اور دیگر چیزوں سے جڑے ہوں ۔

اس پریس کانفرنس میں مختلف غیر ملکی نمائندوں سمیت مختلف میڈیا تنظیموں کے 30 صحافیوں نے شرکت کی۔ بائیڈن نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وہ چین سے سخت مقابلہ کی توقع کرتے ہیں ۔ جوبائیڈن نے یہ بھی دھمکی دی کہ بہت جلد یا توچین کوجھکنا پڑے گا یا پھرخمیازہ بھگتنا پڑے گا اس حوالے سے اتحادیوں نے اتفاق کیا ہے

انہوں نے کہا کہ چین کا ایک ہدف دنیا کا سرکردہ ملک ، سب سے امیر ترین ملک اور دنیا کا سب سے طاقتور ملک بننا ہے۔یہ میری قیادت میں نہیں ہوگا کیونکہ امریکہ ترقی کرتا رہے گا اور اس میں اضافہ ہوتا رہے گا۔

جوبائیڈن نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ چین کے دوست ہونے کے دعویدار بھی سن لیں امریکہ اوراتحادی چین کےخلاف بہت بڑا قدم اٹھانے جارہےہیں اوردوران ان دوستوں کو اپنے دشمنوں کی دشمنی کا بھی لحاظ رکھنا ہوگا

جوبائیڈن کا یہ اشارہ بلا شبہ پاکستان کی طرف تھا ، دوسری طرف آج سی آئی اے اورپینٹا گان نے امریکی صدرکو خبردارکیا ہےکہ امریکہ ایشیا اورمشرق وسطیٰ میں اس وقت تک کامیاب نہیں ہوسکتا جب تک کہ وہ پاکستان کی خفیہ مدد حاصل نہ کرلے

ادھر واشنگٹن سے ذرائع کے مطابق امریکی صدرنے چین کے خلاف اپنے اتحادی ملکوں کے سربراہان ، فوجوں کے سربراہ اوران ممالک کی خفیہ ایجنسیوں کے سربراہان کو مشاورت کے لیے امریکہ بلانے کا فیصلہ کیا ہے اوروہ بہت جلد اس حوالے سے پیغام بھیج دیں‌گے

Leave a reply