حسینہ معین کی وفات مُلک کیلئے ایک بڑا نقصان ہے مہوش حیات

0
29

پاکستان شوبز انڈستری کی نامور اداکارہ مہوش حیات کا کہنا ہے کہ مصنف و ڈرامہ نگار حسینہ معین کے ساتھ کام نہ کرنے کا افسوس انہیں زندگی بھر رہے گا۔

باغی ٹی وی : تمغہ امتیاز اداکارہ مہوش حیات نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں حسینہ معین کی وفات پر گہرے دُکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حسینہ معین کی وفات مُلک کیلئے ایک بڑا نقصان ہے ان کے ڈراموں میں خواتین کی نقش نگاری خاصی حیران کُن تھی جو اب ہمیں ڈراموں میں نظر نہیں آتی۔


مہوش حیات نے حسینہ معین کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ حسینہ معین کے ساتھ کام نہ کرنے کا افسوس مجھے زندگی بھر رہے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز حسینہ معین دل کا دورہ پڑنے سے 79 برس کی عمر میں جہانِ فانی سے کوچ کرگئی تھیں حسینہ معین نے پی ٹی وی کے لیے بہت سے یادگار ڈرامے لکھے جن میں شہزوری، زیر زبر پیش، انکل عرفی، ان کہی، تنہائیاں، دھوپ کنارے، دھند، آہٹ، کہر، پڑوسی، آنسو، بندش، آئینہ شامل ہیں۔

Leave a reply