لاہور:نوازشریف کی لخت جگ،ن لیگ کی رہنما مریم نوازدشمنی میں تمام حدیں پارکرگئیں،شہید بے نظیربھٹوکونہ معاف کیا،اطلاعات کے مطابق نوازشریف کی لخت جگرسیاسی جانشین ، ن لیگ کی نائب صدرمریم نوازنے تمیزاوراخلاق کوپامال کرتے ہوئے ایسے ہتھکنڈے استعمال کرنا شروع کردیئےہیں کہ جنہیں سن کر ہرذی شعوربھی سرپیٹنے لگا
مریم نواز جو کہ پچھلے دو دن سے آصف علی زرداری ، بلاول اورپیپلزپارٹی کے حوالے سے زہراگل رہی تھیں ، اب مزید بے صبرنظر آئیں اوراب بدتمیزی کی وہ حدیں چھو لیں کہ جن کوسن کرہرپاکستانی پریشان ہوگیا ہے
مریم نواز نے سابق وزیراعظم محترمہ بے نظیرکی شہادت پرانتہائی غلیظ اورگھٹیا آوازیں کسیں کہ ن لیگی بھی شرماگئے
مریم نواز نے اپنے تلوار سے تیز الزامات کی آڑ میں الفاظ میں کہا ہےکہ "لاہور کا ایک خاندان ہے جواپنی بیویوں اورگھروالوں کی عزت کرتے ہیں لیکن سندھ کے اس خاندان سے تعلق نہیں جواپنی بیویاں مارتا ہے”
ساتھ ہی مریم نواز نے کل کے اپنےبیان کوپھرداغا اورکہا کہ یہ سلیکٹڈ ہیں
مریم نواز کے اس بیان پرجہاں پورے ملک سے مذمتی قراردادیں پاس کی جارہی ہیں وہاں شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے صاحبزادے بلاول بھٹو نے بڑے دکھ کےساتھ جواب دیتے ہوئے کہا کہ محترمہ ہم سلیکٹڈ نہیں یہ اعزاز ہمیشہ آپ کے خاندان کوملا اوردنیا بھی جانتی ہے
یاد رہےکہ یہ لڑائی توجاری ہے لیکن فی الحال دونوں خاندانوں کی طرف سے ان ٹویٹس کے بارے میں کوئی وضاحت ابھی تک نہیں آئی ، جس سے اندازہ ہوتا ہےکہ یہ کہیںفیک ٹویٹس ہی نہ ہوں