وزیراعظم ہاؤس کی روشنیاں کیوں بجھا دی گئیں؟ہرکوئی حیران رہ گیا

0
18
آڈیو لیکس،اہم پیشرفت، دو ہیکر گرفتار،مزید گرفتاریوں کا امکان

اسلام آباد: وزیراعظم ہاؤس کی روشنیاں کیوں بجھا دی گئیں؟ہرکوئی حیران رہ گیا،اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم ہاؤس سمیت ملک کے مختلف مقامات پر اضافی لائٹس بند کر دی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق آج دنیا بھر میں ارتھ آور منایا جا رہا ہے، پاکستان میں بھی ایک گھنٹے کے لیے اضافی روشنیاں بند کر دی گئی ہیں۔

ارتھ آور کی مناسبت سے لائٹس ساڑھے 8 سے ساڑھے 9 بجے تک بند رہیں گی، وزیر اعظم کی ہدایت پر پرائم منسٹر ہاؤس کی لائٹس بھی ایک گھنٹے کے لیے بجھا دی گئیں۔

تاہم ارتھ آور کے دوران سیکیورٹی نکتہ نظر سے ملک کے مختلف مقامات پر اہم لائٹس جلتی رہیں گی۔

وزیر اعظم عمران خان نے آج اپنے پیغام میں کہا تھا کہ ماحولیاتی بہتری موجودہ حکومت کی اوّلین ترجیحات میں شامل ہے، انھوں نے قوم سے اپیل کی کہ صاف اور آلودگی سے پاک ماحول کے لیے حکومت کا بھرپور ساتھ دیں۔

واضح رہے کہ زمین کو ماحولیاتی خطرات سے بچانے اور اس پر توانائی کے بے تحاشا بوجھ کو کم کرنے کے لیے آج دنیا بھر میں ارتھ آور منایا جا رہا ہے،

Leave a reply