*پیسوں کے عوض ملازم کے ہاتھوں مالک کا قتل ،دوران نعش منتقلی قاتل گرفتار*

*پیسوں کے عوض ملازم کے ہاتھوں مالک کا قتل دوران نعش منتقلی قاتل گرفتار*
اطلاع کے مطابق مورخ ۲۰۲۱-۰۳-۲۷ کو رات ڈھاہی بجے گشت پر مامور SHO کلری بمعہ پولیس پارٹی نے بمقام زبیدہ ٹیرس فرسٹ فلور گلی نمبر 5 ماما ہوٹل کے قریب کچھ لوگوں کو ایک قالین میں لپٹی چیز کو ایک جگہ سے دوسری منتقل کرتے ہوئے مشکوک پاکر روکا,اور تلاشی لی تو اس قالین میں سے ایک نعش برآمد ہوئی مقتول کو کسی تیز دھار آلہ سے قتل کیا گیا تھا .پولیس نے نعش کو قبضے میں لیتے ہوئے ملزمان کو موقع پر گرفتار کیا اور آلہ قتل برآمد کر لیا.کاروای کے دوران مقتول کی شناخت نوید خان ولد محمد خان عمر 29 سال معلوم ہوئی ابتدائی تفتیش میں پتہ چلا کہ ملزم عبدالستار عرف راشد اور مقتول کی آپس میں کچھ پیسوں کی رنجش تھی جس پر ملزمان نے ملکر نوید خان کو قتل کیا اور کسی نہ معلوم مقام پر منتقل کرنے کی کوشش کر رہے تھے, گرفتار ملزمان میں آصف ولد غلام مصطفی اور بشیراں بی بی شامل ہیں جب کہ ایک ملزم عبدالستار عرف راشد ولد غلام مصطفی موقع سے فرار ہے, جس کے لیے جگہ جگہ چھاپے مارے جارہے ہیں, ایس ایس پی سٹی پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف ایف آئی آر نمبر 94/2021 بجرم دفعہ 302/201/202/34 درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

Comments are closed.